English   /   Kannada   /   Nawayathi

شدید گرمی کے بعد ساحلی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ۔ لوگوں کو ملی وقتی راحت

share with us

 منگلورو، بھٹکل ( فکرو خبر نیوز) 20اپریل۔  شدید گرمی سے بدحال ساحلی  کرناٹکا  کے  منگلورو اور  اڈپی سمیت  دیگر علاقوں میں جمعرات کی شب گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش   ہوئی جس سے  لوگوں کو شدید گرمی سے  تھوڑی راحت محسوس ہوئی ۔  غیر متوقع بارش سے  لوگوں کو گرمی سے تھوڑی دیر کے لئے نجات  ملی ۔ ذرائع کے مطابق  پتور ، کڈبا اور سبرامنیا میں  زور دار ہواوں کے جھکڑ چلے لیکن  اس سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔بارش کا موسم  شروع ہونے سے پہلے  کی  بارش   سے  لوگوں کو  راحت محسوس ہوئی ۔  بتایا گیا ہے ۔  ذرائع سے ملنے والی خبر کے مطابق منگلورو کے قریب موڈ بدری ، بنٹوال ، بیلتنگڈی وغیرہ میں شدید بارش ریکارڈ کی گئی۔ بھٹکل اور اطراف میں بھی جمعرات کی شب  بارش ہوئی جس سے گرمی سے تھوڑی راحت  ملی ۔ البتہ بھٹکل کے بعض علاقوں میں  رات بھر بجلی سپلائی متاثر رہی  اور  کافی انتظار کے بعد   جمعہ کی صبح  بجلی بحال ہوئی۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کل کی بارش گرمی سے تھوڑی راحت ضرور  ملی مگردرجہ حرارت میں خاطر خواہ کمی نہیں آئی  ۔   محکمہ موسمیات نے اندیشہ ظاہر کیا ہے کہ  بارش کی یہ صورتحال مزید کچھ دنوں تک برقرار رہ سکتی ہے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا