English   /   Kannada   /   Nawayathi

پولنگ بوتھ پر سہولیات فراہم کرنے کے لیے جائزہ لیا جارہا ہے : بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر 

share with us

بھٹکل 18؍ اپریل 2018(فکروخبرنیوز) بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر دفتر میں انتخابی کارروائیوں کے متعلق ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر این سدیشورا نے آئندہ ماہ منعقد ہونے والے انتخابات میں تمام تر سہولیات فراہم کرنے کی بات کہی ۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ انتخابات میں جو جو مشکلات پیش آئیں تھیں اسے دورکرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ بھٹکل اور ہوناور کے لیے کل 248پولنگ بوتھ ہے جن میں سے بھٹکل میں 140اور ہوناور میں 108پولنگ بوتھ ہے۔ 2,12,590 افراد کی ووٹر لسٹ موجود ہے او رہم کوشش کریں گے یہ تمام افرد اپنا حق رائے دہی استعمال کریں۔ ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے خود 75فیصد پولنگ بوتھ میں جاکر جائزہ لیا اور جو 25فیصد بوتھ باقی رہ گئے ہیں عنقریب اس کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔ پولنگ بوتھ میں معذورں او رمعمر افراد کے لیے کچھ خصوصی سہولیات فراہم کی جائیں گی اس کے ساتھ پنک اسٹیشن کے نام سے خواتین کو سہولیات فراہم کرانے کے لیے اسٹیشن قائم کیے جائیں گے۔ مزید کہا کہ بھٹکل تعلقہ کے لیے تین چیک پوسٹ بنائے گئے ہیں ۔ ایک گنٹوانی ، دوسرا سرپن کٹہ اور تیسرا گورٹے کراس جہاں پر افسران اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا