English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی عرب اورابوظہبی میں گرد آلود آندھی اورطوفان سے تعلیمی اداروں کی سرگرمیاں معطل

share with us

ریاض/ابوظہبی:18؍اپریل2018(فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض اور دوسرے علاقوں میں دوسرے روز بھی گرد آلود ہوائیں چلتی رہیں جس کے بعد اسکولوں اور بعض جامعات میں تعلیمی سرگرمیاں معطل کردی گئیں،عرب ٹی وی کے مطابق حکام نے کہاکہ تدریسی سرگرمیاں معطل کرنے کا فیصلہ اسکول جانے والے کم سن بچوں اور دوسرے عملہ کے تحفظ کے پیش نظر کیا گیا ہے۔سعودی عرب کے محکمہ موسمیات نے خبردار کیا کہ گرد آلود ہوائیں چلنے کا سلسلہ آئندہ ایک سے دوروز تک جاری رہے گا ۔متحدہ عرب امارات میں بھی اسی طرح کی موسمی صورت حال رہی اور وہاں گرد آلود تیز ہوائیں چلتی رہیں ۔یو اے ای میں بعض مقامات پر ہلکی بارش بھی ہوئی جس سے موسم قدرے خوش گوار ہو گیا ہے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا