English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل نوائط کالونی میں سڑک عبور کرتے ہوئے ۹سالہ بچی کو کار نے ماری ٹکر ،اسپتال منتقل

share with us

بھٹکل :: 16؍اپریل2018(فکروخبرنیوز)شہر کے نوائط کالونی میں سڑک عبور کررہی ایک۹ سالہ معصوم بچی کار کی زد میں آنے سے شدید زخمی ہوگئی ،یہ حادثہ آج شام 6:00بجے کے قریب ڈاکٹر نعمان کی کلینک کے سامنے پیش آیا ، زخمی بچی کی شناخت جناب محمد علی ولکی کی 9سالہ بچی عاطفہ کی حیثیت سے کر لی گئی ہے ، تفصیلات کے مطابق عاطفہ اپنے والدین کے ہمراہ تھی،اسی دوران والدین کار سڑک کنارہ کھڑی کر سڑک عبور کر نے کی کوشش کر رہے تھے کہ اسی دوران بچی نے جلد بازی کرتے ہوئے اکیلے سڑک عبور کر نے کی کوشش کی اسی دوران سڑک سے آرہی ایک تیزرفتار کار نے اسے ٹکر ماردی ،حادثہ میں بچی کا بایاں پیر شدید زخمی ہو گیا ، فوری طور پر بچی کو بھٹکل سرکاری اسپتال میں ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی جس کے بعد ڈاکٹر کے مشورہ سے بچی کو منی پال اسپتال منتقل کیا گیا ہے ،

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا