English   /   Kannada   /   Nawayathi

جے ڈی ایس بھٹکل کا انتخابی افسران کے تبادلہ کا مطالبہ ،الیکشن کمیشن کو میمورنڈم کیا گیا پیش 

share with us

بھٹکل:15؍ااپریل2018(فکروخبر نیوز)انتخابات کی آمد کے ساتھ ہی سیاسی پارٹیوں کے انداز ہی بدل جاتے ہیں ان کے مزاج میں اچانک بدلاؤ ہو تا ہے ،ان کاایک قدم جہاں عوام کی بھلائی کے لئے نظر آتاہے تو دوسرا قدم دوسری پارٹیوں کی برائی اور الزام تراشی کو تلاش میں ہوتا ہے،اور کسی طرح خود کو اقتدار میں لانے کے لئے سیاسی کھیل شروع ہو جا تاہے کل شام بھٹکل جے ڈی ایس نے انتخابات میں گڑبڑی کے اندیشہ کو ظاہر کر تے ہوئے ہوناور بھٹکل اسمبلی حلقہ کے 25افسران کے تبادلہ کا مطالبہ کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کے نام ایک میمورنڈم پیش کیا گیا ہے ،14اپریل کی شام بھٹکل کے پارٹی دفتر میں پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے جہاں آئندہ انتخابات میں جے ڈی ایس کی جیت کو یقینی بتایا وہیں جے ڈی ایس پارٹی لیڈران نے الیکشن کمیشن کے اس فیصلہ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنا یا ہے جس میں انہوں نے بھٹکل میں ہی ایک عرصہ سے مقیم افسران کو ہی الیکشن افسران کے طور پر نامزد کیا ہے ،جے ڈی ایس لیڈران کا دعوی ہے کہ بھٹکل میں ایک عرصہ سے مقیم ان افسران کے کانگریس کے ساتھ گہرے روابط ہو چلے ہیں جس کی بنیاد پر بہت حد تک ممکن ہے کہ انتخابات کی شفافیت پر سوالا ت اٹھائے جائیں ،اس لئے الیکشن کمیشن اس معاملہ کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے بھٹکل میں پڑاؤ ڈالے ان تمام 25افسران کا تبادلہ کر ے ،اس موقع پر انہوں نے تحصیلدار دفتر میں ہونے والی گڑبڑیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کئی ایک انکم سرٹیفیکٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایک ناگما نامی عمر رسیدہ خاتون کو حقدار ہونے کے باوجود اسے انکم سرٹیفکٹ جاری نہیں کیا گیا جب کہ اس نے تین مرتبہ اس کے لئے عرضی داخل کی تھی ،تو وہیں ایک ہی گھرانہ کے تین افراد کو انکم سرٹیفکٹ جاری کر دی گئی جس میں دو نوں کے لئے دو دولاکھ اور ایک شخص کے لئے 20ہزار تھے ،تحصیلدا رددفتر میں ہورہی اس دھاندلی کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ انتخابات سے قبل ان افسران کا تبادلہ کیا جائے بصورت دیگر پارٹی کارکنان اسکے خلاف سڑکوں پر اتر کر احتجاج پر مجبور ہو جائیں گے ،اس موقع پر دویا نائک ،پانڈو نائیک، عبد الصمد یم ڈی نائک وغیرہ موجود تھے 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا