:اور ہر طرح کے
چامراج نگر کے ایک گاؤں میں ووٹنگ کا بائیکاٹ ، نارا ... جنوبی کنیرا کے بنجارملے میں 100 فیصد پولنگ ... حیدرآباد یونیورسٹی میں فلسطین یکجہتی مارچ کیلئ ... وزیراعظم مودی کے بیان کی مذمت کرنے پر اقلیتی مورچ ... ہریدوار میں ہندو شدت پسندو کی مسلم نوجوان کو پریش ... وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ ... نم آنکھوں کے ساتھ مولانا عبدالعلیم فاروقی کی تدفی ... وزیراعظم کے متنازعہ بیان بازی پر الیکشن کمیشن کا ...

مجرمانہ گروہ بغیر کسی رکاوٹ کے سوشل میڈیا کی متعدد ویب سائٹس کا استعمال کر رہے ہیں،یورپی مائیگرنٹ اسمگلنگ سینٹر
برسلز:15؍اپریل2018(فکروخبر/ذرائع) یورپی مائیگرنٹ اسمگلنگ سینٹرنے کہاہے کہ غیر قانونی مہاجرت کو فروغ دینے کی خاطر آن لائن سرگرمیوں میں واضح اضافہ ہوا ہے اور یوں یہ بحران زیادہ پیچیدہ ہو گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں قانون نافذ کرنے والی یورپی ایجنسی یوروپول کی طرف سے قائم کردہ یورپی مائیگرنٹ اسمگلنگ سینٹر (ای ایم ایس سی) نے کہاکہ 2016 میں سوشل میڈیا کے ایک ہزار ایک سو پچاس اکاؤنٹس پر شبہ تھا کہ وہ انسانوں کے اسمگلروں نے بنائے تھے۔2015کے مقابلے میں2016 میں ایسے اکاؤنٹس میں87 فیصد اضافہ ہوا تھا۔یورپی مائیگرنٹ اسمگلنگ سینٹر (ای ایم ایس سی) کی طرف سے جاری کردہ ان اعدادوشمار کے تناظر میں یورو پول نے سماجی رابطوں کے ذریعے انسانی اسمگلنگ کرنے کے عمل کو ای اسمگلنگ کا نام دیا۔ای ایم ایس سی کے مطابق غیر قانونی مہاجرت کو فروغ دینے کی خاطر آن لائن سرگرمیوں میں واضح اضافہ ہوا ہے اور یوں یہ بحران زیادہ پیچیدہ ہو گیا ہے۔اس سینٹر کی ایک رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ مجرمانہ گروہ بغیر کسی رکاوٹ کے سوشل میڈیا کی متعدد ویب سائٹس کا استعمال کر رہے ہیں۔ یورپی یونین رکن ممالک کی سرحدوں کے تحفظ کی ایجنسی فرونٹیکس نے بھی کہا کہ یہ گروہ آن لان کھلے عام انسانوں کی اسمگلنگ کی تشہیر کرتے ہیں۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |