English   /   Kannada   /   Nawayathi

جما دینے والی سردی اور جھلسا دینے والی گرمی کی ہلاکت خیزی سے بچیں سخت سردی یا شدید گرمی میں شرح اموات میں اضافہ ہو جاتا ہے، ما ہر ین

share with us

ٹوکیو:15؍اپریل2018(فکروخبر/ذرائع) سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ سخت سرد موسم امراض قلب اور پھیپھڑوں میں مبتلا افراد اور حد سے زیادہ گرم موسم گردوں کے امراض میں مبتلا افراد کی شرح اموات میں اضافے کا باعث بنتا ہے۔موسم کی تبدیلی کے ساتھ معمولی نزلہ زکام یا بخار تو عام سی بات ہے لیکن ماحولیاتی آلودگی، کمزور ہوتی اوزون تہہ اور بے موسم پگھلتے گلیشیئر سے موسمی تغیرات انسانی جانوں کے لیے خطرہ بنتے جا رہے ہیں جس کی حالیہ مثال ’ ہیٹ اسٹروک ‘ ہے جس نے گزشتہ موسم گرما  میں سیکڑوں افراد کو لقمہ اجل بنا ڈالا تھا۔سائنسی جریدے ’رسک اینالیسس‘ میں شائع ہونے والے تحقیقی مقالے میں ’موسم کی تبدیلی‘ کے انسانی جسم پر اثرات کا مطالعہ کرنے والے سائنس دانوں نے آگاہ کیا ہے کہ سخت سردی اور گرمی کی لہر مختلف امراض کے شکار افراد کے لیے جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے۔ تحقیق سے ثابت ہوا کہ دل اور پھیپھڑوں کے امراض میں مبتلا افراد کیلیے سخت سرد موسم جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے جب کہ شدید گرمی گردوں کے مریضوں کے لیے موت پیغام لا سکتی ہے اس لیے احتیاطی تدابیر اور حفاظتی اقدامات کرنا نہایت ضروری ہیں۔واضح رہے کہ یہ اعداد و شمار اور نتائج جاپان کی یونیورسٹی ہوکیئڈو یونیورسٹی کے پروفیسر میٹیؤ کنورٹینو کی سربراہی میں تحقیق کاروں نے امریکا کے جڑواں شہروں میں 2005ء4 سے 2014 ء4 کے درمیان خون جما دینے والی سردی اور جھلسا دینے والے گرم موسم میں اسپتالوں کے شعبہ حادثات میں داخل ہونے والے مریضوں کے ڈیٹا کے باریک بینی سے مطالعے کے بعد حاصل کیے تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا