English   /   Kannada   /   Nawayathi

افریقی ملک چاڈ کے شہریوں کے امریکا کے سفرپر پابندی ختم

share with us

واشنگٹن :12؍اپریل2018(فکروخبر/ذرائع)امریکی حکومت نے افریقی ملک چاڈ کے باشندوں کے امریکا کے سفرپر عائدکردہ پابندیاں اٹھانے کا اعلان کر دیا۔وائیٹ ہاؤس کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ چھ ماہ تک حکومت نے یہ جانچنے کی کوشش کی کہ آیا چاڈ کے باشندوں کی طرف سے امریکا کی سلامتی کو کسی قسم کا کوئی خطرہ لاحق ہوسکتا ہے یا نہیں۔ چاڈ کے باشندوں کی طرف سے تسلی ہونے کے بعد ان کے امریکا کے سفر پر عائد کردہ پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ ستمبر 2017ءکے آخری ہفتے امریکی انتظامیہ نے ایمی گریشن سے متعلق ایک آرڈر جاری کیا تھا جس میں بعض ممالک کے باشندوں کے امریکا کے سفر پر پابندی عاید کردی گئی تھی۔ ان میں زیادہ تر مسلمان اور افریقی ملک شامل تھے تاہم بعد ازاں سوڈان کو اس فہرست سے نکال دیا گیا تھا۔ سفری پابندیوں کی زد میں آنے والے ملکوں میں شمالی کوریا، ویزویلا ، چاڈ ، ایران، لیبیا، صومالیہ، شام اور یمن شامل تھے۔بعض ممالک میں یہ پابندی جزوی اور بعض میں مکمل طورپر عاید کی گئی تھی۔ چاڈ اور شمالی کوریا کے کسی شہری کی امریکا داخلے پر پابندی لگا دی گئی تھی جب کہ وینز ویلا کے حکومتی عہدیدار اور ان کے خاندان کے امریکا میں داخلے کو ممنوع قرار دیا گیا تھا۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا