:اور ہر طرح کے
القسام کی طرف سے دو اسرائیلی یرغمالیوں کی ویڈیو ج ... جنگ بندی: حماس کی تجویز پر15 دنوں بعد اسرائیل کاجوا ... لینڈنگ کے دوران جرمنی کا مسافر بردار طیارہ حادثے ... روزانہ ہزاروں ڈالرز کا سونا اگلنے والا آتش فشاں ... ای ڈی کے الزامات پر سپریم کورٹ میں اروند کیجریوا ... اکھلیش یادو کا طنز : بی جے پی کو دو مراحل میں ووٹر ن ... امت شاہ کے وہ آٹھ جھوٹ جن سے دک وجئے سنگھ نے پردہ ... اتراکھنڈ کے جنگلات میں لگی آگ کو بجھانے کے لیے ہی ...

اپناانگڈی: 11؍اپریل2018 (فکروخبرنیوز) اپنا انگڈی پولس نے کئی سالوں سے مکانات میں گھس کر لوٹ مار کرکے لوگوں میں خو ف کا ماحول پیدا کرنے والے دو ڈاکووں کو گرفتار میں کامیابی حاصل کر لی ہے ،ڈاکووں کی یہ ٹولی ہتھیاروں کے زور پر مالدار گھرانوں کو اپنا نشانہ بناکرلوٹ کی واردات انجام دے رہے تھے ،کئی ایک واردات انجام دینے کے باوجود پولس کو ان کے سلسلہ میں کوئی سراغ نہیں مل پارہا تھا ،پولس کے مطابق چوروں کا یہ گروہ کڈیلا یچلمپاڈی اور دھرمستھالا میں سرگرم تھا ،گرفتار شدہ ملزمین کی شناخت عبد الرزاق اور نیلسن سی وی کی حیثیت سے کر لی گئی ہے ، ذرائع کے مطابق ان لوگوں نے رواں سال مارچ میں نارائن پلائی نامی ایک سرکاری افسر کے یہاں زبردستی گھس گئے اور گھر والوں کو جان سے مارنے کی دھمکی دیتے ہوئے انہیں بندوق کی نوک پر ڈرا دھمکا کر قیمتی زیورات اور نقدی لے کر فرار ہوگئے ،پولس کی تحقیقات کے باجود ان کا کوئی سراغ نہیں مل پا رہا تھا کہ اسی دوران 2017ڈسمبر میں اسی طرز پر کی گئی ایک اور واردات سامنے آئی،پولس نے ان دونوں کے مابین کوئی مماثلت تلاش کر نے لگی ،جس کے بعد پولس کو اصل ڈاکووں کے سلسلہ میں کچھ سراغ ہاتھ لگا جس پر پولس نے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دیتے ہوئے نئے سرے سے اس پورے معاملہ کی جانچ شروع کی گئی اور آخر کار پولیس انہیں گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئی ۔ پولس کے مطابق دونوں چور کوکراڈی میں ڈکیتی کی منصوبہ بندی کے ساتھ جا رہے تھے کہ اسی دوران پولس نے انہیں حراست میں لے لیا ،پولس کی پوچھ گچھ کے دوران انہوں نے ان تمام ڈکیتی کے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے دیگر کئی جرم کا بھی اعتراف کر لیا پولس نے انہیں گرفتار کر عدالت میں پیش کیا جہاں انہیں چھ دن کی پولس کی تحویل میں بھیج دیا گیا ہے ۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |