English   /   Kannada   /   Nawayathi

انجمن انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اینڈ مینمنٹ کے اڑتیسواں اسپورٹس ڈے کا انعقاد 

share with us

بھٹکل 11؍ اپریل 2018(فکروخبر نیوز) انجمن انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اینڈ مینمنٹ کا آج اڑتیسواں اسپورٹس ڈے منایا گیا جس میں مختلف کھیلوں کا مظاہرہ کیا ۔ اس موقع پر بھٹکل ڈی وائی ایس پی ویلنٹائن ڈیسوزا نے اپنے خیالا ت کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ کھیل میں ہار جیت کا معاملہ ہے لیکن جیتنے والا یہ نہ سمجھے کہ میں ہمیشہ کے لیے جیت گیا اور نہ ہارنے والا اپنے ہار کر ہمیشہ کے لیے تصور کرے بلکہ یہ ایک سکے کے دو پہلو ہیں ۔ ہارنے والے شکست کی وجوہات معلوم کرتے ہوئے اس کو دور کرنے کی کوشش کرنا چاہیے۔ انہوں نے بچوں کو بری عادتوں سے باز رہنے اور پورے شوق کے ساتھ تعلیم حاصل کرنے کی نصیحت کی۔ پر وگرام کا آغاز عبدالدائم کی تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا ۔ استقبالیہ کلمات پرنسپال مشتاق احمد باوی کٹے نے پیش کیے اور حاضرین کا شکریہ اسٹوڈنٹس اسپورٹس سکریٹری محمد پلور نے ادا کیا ۔ اس موقع پر عبداالرحیم دامودی، جنرل سکریٹری اسماعیل صدیق ، ایڈیشنل جنرل سکریٹری اسحاق شاہ بندری ، اے آئی ٹی ایم کالج سکریٹری : ابوبکر قاسمجی ، میڈیا کوآرڈینیٹر پروفیسر ایس جی بھاگوت وغیرہ موجود تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا