English   /   Kannada   /   Nawayathi

شام پر حملے کا خدشہ،عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ

share with us

دمشق:11؍اپریل2018(فکروخبر/ذرائع)شام کا تنا زع شدت اختیار کر گیا ہے،مغربی ممالک کی جانب سے 72 گھنٹوں میں شام میں فضائی حملے کا خدشہ ہے جس کیوجہ سے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔بد ھ کو غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت 2014ء کی بلند ترین سطح کے قریب پہنچ گئیں۔برینٹ خام تیل کی فی بیرل قیمت 7 سینٹ اضافے کے بعد 71 ڈالر 09 سینٹ ہوگئی۔اس سے پہلے روس نے سلامتی کونسل کی قرارداد ویٹو کردی تھی،قرارداد شام میں کیمیائی ہتھیار وں کے استعمال کی تحقیقات سے متعلق تھی۔دوسری جانب برطانوی وزیراعظم تھریسا مے نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور فرانسیسی صدرایمانویل میکرون کو فون کیا۔دونوں رہنماؤں کا گفتگو کے دوران شام کیخلاف امریکا،برطانیہ،فرانس کا مشترکہ کارروائی پر اتفاق ہوگیا۔روس نے شام میں فوج کو ہائی الرٹ کر دیا۔روس نے شام میں آنیوالے امریکی ڈرون جام کرنا شروع کر دیے،سگنلز جام کیے جانے کے سبب امریکی ڈرون گر کر تباہ ہوگئے
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا