English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی عرب کے ساتھ مل کر یمن میں لڑائی جاری رکھیں گے، سوڈان

share with us

خرطوم :11؍اپریل2018(فکروخبر/ذرائع) افریقی ملک سوڈان نے سعودی عسکری اتحاد کے ساتھ مل کر یمن میں ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں کے خلاف لڑائی جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ سوڈانی نشریاتی ادارے کے مطابق گذشتہ ہفتے حوثی باغیوں نے گھات لگا کر ایک حملہ کیا تھا جس میں مبینہ طور پر درجنوں سوڈانی فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔ اس حملے کو سعودی عسکری اتحاد کے خلاف اب تک کا ایک بہت بڑا حملہ قرار دیا جا رہا ہے تاہم سوڈان نے ابھی تک سرکاری سطح پر اپنے درجنوں فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق یا تردید نہیں کی۔ دوسری جانب سوڈان کی حکومت نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ سعودی عرب کے ساتھ مل کر یمن میں لڑائی جاری رکھے گا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا