English   /   Kannada   /   Nawayathi

دبئی میں نمائش 2020ء سے قبل بڑے منصوبوں کے لیے اربوں ڈالرز مختص

share with us

دبئی ائیرپورٹ میں توسیع ،دو ارب 90 کروڑ ڈالرز سے ایک نئی میٹرو لائن بھی تعمیرہوگی ،رپورٹ 


دبئی:09؍اپریل2018(فکروخبر/ذرائع)دبئی میں نمائش 2020ء کے نام سے بین الاقوامی تجارتی میلے کے انعقاد سے قبل انفرااسٹرکچر کی تعمیر اور مہمان داری سے متعلق منصوبوں کے لیے اربوں ڈالرز مختص کردیئے گئے۔میڈیاپورٹس کے مطابق کنسٹرکشن انٹیلی جنس کی رپورٹ میں بتایاگیاکہ نمائش سے متعلق جاری منصوبوں کی مالیت مارچ میں ساڑھے 42 ارب ڈالرز سے تجاوز کر چکی تھی۔ان میں 17.4 ارب ڈالرز انفرا اسٹرکچر اور ٹرانسپورٹ کے منصوبوں ، 13.2 ارب ڈالرز مکانات اور 11 ارب ڈالرز ہوٹلوں اور تھیم پارکس کی تعمیر پر صرف کیے جارہے ہیں۔ان منصوبوں کے تحت دبئی کے آل مکتوم بین الاقوامی ہوائی اڈے کی توسیع پر 8 ارب ڈالرز صرف کیے جارہے ہیں ۔یہ ہوائی اڈا شہر کے جنوب میں واقع ہے۔اس کی توسیع سے شہر کے شمال میں واقع دبئی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر فضائی ٹریفک کا بوجھ کم ہوجائے گا ۔2017ء میں دبئی ائیرپورٹ دنیا کا سب سے مصروف ترین ہوائی اڈا رہا تھا اور اس کے ذریعے گذشتہ سال 8 کروڑ 80 لاکھ مسافروں نے سفر کیا تھا۔آل مکتوم اس توسیعی منصوبے کی تکمیل کے بعد دنیا کا مصروف ترین ہوائی اڈا بن جائے گا اور اس کے ذریعے 16 کروڑ مسافر سالانہ سفر کرسکیں گے۔دبئی ایک نئی میٹرو لائن کی تعمیر پر دو ارب 90 کروڑ ڈالرز صرف کررہا ہے ۔اس کے ذریعے ٹرانسپورٹ کے موجودہ مرکزی نظام کو نمائش گاہ سے ملایا جائے گا۔

 


 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا