English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل کے قریب بیندور کے اوتینانی پہاڑی پر ہوائی اڈہ تعمیر ہورہا ہے؟؟

share with us

بیندور۔05/ اپریل۔2018(فکرو خبر نیوز) بھٹکل ، شیرور ، بیندور اور اس طرف مر ڈیشور ، منکی ، ہوناور ، کاروار اور کمٹہ سے تعلق رکھنے والے لو گوں کی ایک بڑی تعداد اپنے معاش کے لئے خلیجی ممالک میں مقیم ہیں ،جن کے لئے قریب میں منگلورو ائیر پورٹ اور گوا ائیر پورٹ مو جو دہے ،جہاں سے آنے جانے کے لئے لو گوں کو کافی خر چہ لگتا ہے ، مگر اب خبر آئی ہے کہ بھٹکل سے 20 / کلو میٹر کے فاصلہ پر واقع بیندور کے اوٹی نینے گاؤں میں بین الاقوامی ائر پورٹ بنانے کے تعلق سے منصوبہ بندی جا ری ہے ،مو صولہ اطلاعات کے مطابق اس سے قبل بھی یہاں ہو ائی اڈے تعمیر کر نے کے تعلق سے تجویز طئے ہ وئی تھی ، پھر بعد میں وہاں جنگلات اور گھنے درخت وغیرہ ہو نے کی غلط بات کہتے ہو ئے کاروار منتقل کیاگیا تھا ، مگر پھر کولور کے موکامبیکا اور اس کے علاوہ دیگر لو گوں کے مطالبے اور کاروار میں اس کے لئے کو ئی مناسب جگہ فراہم نہ ہو نے پر اب دوبارہ بیندور کے اوتی نا نی پر ہو ئی اڈے اور کار گو ہب کی تعمیر ہو گی ،جو جگہ تقریبا 1700 ایکڑ پر مشتمل ہے ،اور جہاں نہ تو بڑے بڑے درخت ہیں اور نہ ہی قریب میں کو ئی رکاوٹ کی چیز؟ بلکہ صرف اور صرگ کانٹے دار جھاڑیان ہیں ،انڈین ویلفیر ایجوکیشن انسٹی ٹیوٹ کے صدرریاض احمد نے کہا کہ اس منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لئے ریاست کے ائر پورٹ اتھارٹی کے صدر کودرخواست دی تھی کہ اس تعلق سے جلد کام شروع کی جا ئے ،جس پر انہوں نے بھروسہ دیتے ہو ئے کام کو جلد آگے بڑھانے کی امید دلا ئی تھی،ان کا کہنا ہے کہ ہو ئی اڈے کے منصوبے کے لئے فی الحال مذکورہ جگہ کو طئے کیا گیا ،مگر اس تعلق سے اب تک کو ئی عملی پیش رفت نہیں ہو ئی ہے ،بس انتظار ہے کہ اوپر سے اجازت آئے ، جس کے بعد فورا کام کو شروع کیا جا ئے ،سمجھا جا رہا ہے کہ مذکورہ جگہ پر ہو ئی اڈے کے تعمیر ہو نے سے سے اہل بھٹکل کا دیرینہ خواب پورا ہو جا ئیگا ،جس کے بعد بھٹکل اور اس کے مضافات والوں کے لئے ہو ئی سفر کرنے کے لئے کافی سہولیات نصیب ہونگی ،ساتھ ہی ساتھ منگلورو اور گوا تک کے سفر میں جو وقت اور پیسہ خرچ ہو تاہے اس میں کافی بچت ہو گی ، جو یویقنا لو گوں کے ایک اچھی چیز ہے ؟ مگر سوال یہ ہے کہ یہ خواب شر مندہ تعبیرکب ہوگا ؟ یا خواب بن کر رہ جا ئیگا ؟!!!!! 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا