English   /   Kannada   /   Nawayathi

حوثیوں نے اب تک 107میزائل اور66گولے داغے ، کرنل المالکی

share with us

ریاض:05؍اپریل2018(فکروخبر/ذرائع)اتحادی افواج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے کہاہے کے حوثی ملیشیا نے مملکت کے مختلف شہروں کو اب تک 107میزائل اور 66گولوں کو نشانہ بنایا ہے۔ تمام میزائل اور گولے فضا میں ناکارہ بنادیئے گئے۔ اتحادی افواج نے گولے داغنے کے ٹھکانوں کا پتہ لگا لیا ہے۔ حوثی باغی صعدہ اور عران کے شمالی علاقے کو میزائل اور گولے داغنے کے لئے استعمال کرتے ہیں۔ریاض میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حوثی ملیشیا نے الحدیدہ بندر گاہ کو غیر قانونی اسلحہ اور میزائل اسمگلنگ کا ٹھکانہ بنارکھا ہے۔اسی بندر گاہ سے وہ دھماکہ خیز مواد سے لیس کشتیاں بین الاقوامی سمندر میں روانہ کرکے تجارتی گزرگاہ کو غیر محفوظ بنانا چاہتے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا