English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی ڈیفنس سسٹم نے جازان میں حوثیوں کا ایک اور میزائیل حملہ ناکام بنادیا

share with us

ریاض:05؍اپریل2018(فکروخبر/ذرائع)حوثی باغیوں نے ایک مرتبہ پھر جازان پر میزائل داغا جسے سعودی فضائیہ نے ناکارہ بنادیا۔ تفصیلات کے مطابق بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب رات9بجکر31منٹ پر حوثی ملیشیا نے جازان کو میزائل نشانہ بنانے کی کوشش کی ۔ سعودی فضائیہ کے راڈار میں میزائل ریکارڈ کیا گیا جس کا نشانہ جازان کی شہری آبادی تھا۔ 
میزائل حوثیوں کے زیر قبضہ علاقہ صعدہ سے داغا گیا تھا۔ فوری کارروائی کرتے ہوئے سعودی فضائیہ نے میزائل کو ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی فضا میں ناکارہ بنادیا۔میزائل داغنے سے کوئی جانی ومالی نقصان نہیں ہوا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا