English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی عرب ؛آبادی 3 کروڑ 25 لاکھ سے تجاوز کر گئی،محکمہ شماریات

share with us

ریاض:03؍اپریل2018(فکروخبر/ذرائع) سعودی محکمہ شماریات کی جانب سے گزشتہ بر س کے جاری اعداد و شمار میں کہا گیا ہے کہ مملکت کی آبادی 3کروڑ25 لاکھ 52 ہزار 336 ریکارڈ کی گئی۔ منگل کو ترجمان محکمہ شماریات تیسیرالمفرج نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2016 میں مملکت کی مجموعی آبادی 3 کروڑ 10 لاکھ 74 ہزار 203 تھی جن میں 57.44 فیصد مرد جبکہ 42.52 فیصد خواتین ہیں۔2017 میں مملکت میں مردوں کا تناسب 57.48 اور خواتین کا42.56 رہا۔ 2016 میں آبادی سروے کے مطابق مملکت میں سعودی شہریوں کی تعداد 2 کروڑ 64ہزار 970 تھی جس میں 2017 میں 343392 افراد کا اضافہ ہوا۔2016 میں سعودی مرد 50.94 جبکہ خواتین 49.04 فیصد تھیں جبکہ 2017 میں اس میں معمولی اضافہ ہوا۔ المفرج نے کہا کہ آبادی سروے میں مختلف پہلووں کا جائزہ لیا گیا ہے جن میں شادی شدہ اور کنوارے افراد کے علاوہ تعلیمی معیار کو بھی شامل کیا گیا تھا۔سروے عالمی معیار کے مطابق کیا گیا،جس میں تمام اہم امور کو پیش نظر رکھا گیا۔ مملکت میں مختلف علاقوں کی صورتحال اور وہاں کی معیشت کے مطابق لوگوں کی معاشی حالت کو بھی مدنظر رکھا گیا۔ محکمہ اعداد وشمار کے ترجمان نے مزید کہا کہ 2020 کیلئے آبادی سروے کی تیاریاں جاری ہیں جن میں مزید باریک بینی سے سروے کیاجائے گا۔ سروے ٹیموں میں عالمی معیار کے حامل ماہرین کو بھی شامل کیاجائے گا جس میں ہر علاقے کے مطابق وہاں کے موسم ، معاشی حالت اور پیشوں کو بھی مد نظر رکھا جائے گا۔ المفرج نے مزید کہا کہ سروے کے حوالے سے تشکیل دی جانے والی ٹیموں کو مملکت کے مختلف کمشنریوں میں تقسیم کیاجارہا ہے جو جغرافیائی حالات کے مطابق کام کریں گے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا