English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایرا نی حکومت ملک کو تباہی کی طرف لے جا رہی ہے:احمدی نژاد

share with us

اسلامی جمہوریہ ایران اپنے اصل ہدف سے ہٹ چکا، بیان 
تہرا ن :02اپریل2018(فکروخبر/ذرائع)ایران کے سابق صدر محمود احمدی نژاد نے ایک بار پھر حکومت کو خبردار کیا ہے کہ وہ پرامن مظاہرین اور اپنے جائز حقوق کے حصول کے لیے احتجاج کرنے والوں کے خلاف طاقت کے مکروہ ہتھکنڈوں کا استعمال ترک کرے، ورنہ ایران کا انجام تباہی اور بربادی کے سوا کچھ نہیں ہوگا۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق اپنے دو الگ الگ بیانات میں سابق ایرانی صدر نے کہا کہ اگر حکومت نے اپنا انتقامی طرز عمل تبدیل نہ کیا تو اس سے ملک تباہ ہوجائے گا۔محمود احمدی نژاد نے اپنے سابق معاون حمید بقائی کو جیل میں ڈالے جانے کی شدید مذمت کی اور ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔ خیال رہے کہ بقائی پر 3.5 ملین یورو اور ساڑھے سات لاکھ ڈالر کی رقم کی خورد برد کا الزام عاید کیا جاتا ہے۔سابق ایرانی صدر نے ایک دوسرے بیان میں کہا کہ عدلیہ شہریوں کو محض احتجاج کی بناء پر گرفتارکرنے کی پالیسی پرعمل پیرا ہے۔ مظاہرین کا قصور یہ ہے کہ وہ ملک میں ریاستی اداروں کی بد انتظامی اور ظالمانہ رویے کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرتے ہیں۔۔ انہیں جھوٹیاور من گھڑت الزامات میں جیلوں میں ڈالا جاتا ہے۔ انہوں نے الزام عاید کیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اپنے اصل راستے سے ہٹ چکا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا