English   /   Kannada   /   Nawayathi

القدس، اسرائیلی فوج کی نہتے فلسطینیوں پرشیلنگ،100سے زائد زخمی

share with us

اسرائیلی فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے ان پر لاٹھی چارج کیا اور آنسوگیس کی شیلنگ کی،عینی شاہدین


مقبوضہ بیت المقدس :02اپریل2018(فکروخبر/ذرائع)فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں گزشتہ روز اسرائیلی فوج نے پرامن شہریوں پر آنسوگیس کی شیلنگ اور براہ راست فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 100سے زائد فلسطینی زخمی ہوگئے۔ فلسطینی میڈیا رپورٹس کے مطابق القدس کے مشرقی قصبے ابو دیس میں فلسطینی شہریوں کی ایک ریلی کے موقع پر اسرائیلی فوج نے آنسوگیس کی شیلنگ کے ساتھ براہ راست فائرنگ کی۔ فائرنگ کے نتیجے میں دو فلسطینیوں کے سروں میں گہرے زخم آئے جب کہ دسیوں فلسطینی آنسوگیس کی شیلنگ سے متاثرہوئے ہیں۔عینی شاہدین کاکہنا ہے کہ ابو دیس میں فلسطینی شہریوں کی یوم الارض کے حوالے سے چھ ہفتوں پر مشتمل احتجاجی تحریک کے دوران ریلی نکالی۔ اسرائیلی فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے ان پر لاٹھی چارج کیا اور آنسوگیس کی شیلنگ کی گئی جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا