English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکی فوج کی شام میں موجودگی ضروری ہے، سعودی ولی عہد

share with us

واشنگٹن /ریاض :یکم اپریل2018(فکروخبر/ذرائع)سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ امریکی فوج کو شام میں اگر طویل مدت کے لیے نہیں تو کم سے کم درمیانی مدت کیلئے ضرور موجود رہنا چاہیے، امریکی فوج کی شام میں موجودگی کے ذریعے ایران کوخطے میں اپنا اثرورسوخ پھیلانے سے روکا جاسکتا ہے، اگر آپ ان فوجیوں کومشرقی شام سے نکال لیں گے تو آپ اس چیک پوائنٹ سے محروم ہوجائیں گے ۔ٹائم میگزین کو ایک انٹرویومیں شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ امریکی فوج کی شام میں موجودگی کے ذریعے ایران کوخطے میں اپنا اثرورسوخ پھیلانے سے روکا جاسکتا ہے۔سعودی ولی عہد کا کہنا تھا کہ امریکا اپنے فوجیوں کی موجودگی سے شام کے مستقبل کے بارے میں کوئی کردار ادا کرسکے گا ۔انہوں نے کہا کہ اگر آپ ان فوجیوں کومشرقی شام سے نکال لیں گے تو آپ اس چیک پوائنٹ سے محروم ہوجائیں گے اور اس سے علاقے میں کئی ایک چیزوں کے در وا ہوسکتے ہیں
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا