English   /   Kannada   /   Nawayathi

ترکی بسوں کی پیداوار میں یورپ میں پہلے نمبر پر 

share with us

انقرہ۔31مارچ2018( فکروخبر /ذرائع) ترکی کے نائب وزیر برائے سائنس،صنعت اور ٹیکنالوجی حسن علی چیلک نے کہا ہے کہ ترکی بسوں کی پیداوار میں یورپ میں پہلے نمبر پر ہے۔ہفتہ کو ترک میڈیا رپورٹس کے مطابق نائب وزیر برائے سائنس،صنعت اور ٹیکنالوجی حسن علی چیلک نے قونیہ انڈسٹری چیمبر کی جانب سے سلجوق کنوینشن سینٹر میں منعقدہ آٹو موبیل سیکٹر کا مستقبل نامی پانچویں عالمی کانفرنس میں شرکت کی،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ترک نائب وزیر نے کہا کہ گاڑیوں کی پیداوار میں ہم نے دنیا میں اپنی جگہ حاصل کر لی ہے،بسوں کی پیداوار میں ہم یورپ میں پہلے نمبر پر،ہلکی تجارتی گاڑیوں میں دوسری اور آٹو موبیل میں چھٹے نمبر پر ہیں،جبکہ یورپی یونین ممالک میں پیداوار کے لحاظ سے ہم پانچویں نمبر پر ہیں۔انہوں نے کہا کہ مستقبل میں ہم آٹو موبیل کی عالمی منڈی سے زیادہ حصہ وصول کرنا چاہتے ہیں اور اس کے لئے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا