English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسرائیلی صہیونی فوج کی فلسطینی عوام پر بربریت،اقوام متحدہ کا آزادنہ تحقیقات کرانے کا حکم،محمود عباس کا خیر مقدم

share with us

نیویارک۔31مارچ2018( فکروخبر /ذرائع) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیریش نے اسرائیلی سرحد کے قریب شیلنگ سے 16 فلسطینیوں کی ہلاکت کے واقعے کی آزادنہ تحقیقات کرانے کا حکم دیدیا ہے۔ہفتہ کو سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتو نیو گوتیریش نے اپنے بیان میں کہا کہ ہے کہ اسرائیلی سرحد کے قریب شیلنگ سے 16 فلسطینیوں کی ہلاکت کے واقعے کی شفاف اور آزادنہ تحقیقات کرائی جائیں۔دوسری جانب نیو یارک میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ارکان نے ایک ہنگامی اجلاس میں تشدد کی مذمت کی ہے،فلسطین کے صدر محمود عباس نے کونسل پر زور دیا کہ وہ فلسطینی عوام کی حفاظت کیلئے اقدامات میں مدد کریں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا