English   /   Kannada   /   Nawayathi

فلسطینی وزیر کی اسرائیلی ہم منصب سے ملاقات، حماس کی مذمت

share with us

کسی فلسطینی وزیر کا قابض صہیونی حکام سے ملاقاتیں کرنا شرمناک ہے،ترجمان حماس کا بیان

غزہ ۔30مارچ2018(فکروخبر/ذرائع) فلسطینی اتھارٹی کے وزیر برائے محنت و افرادی قوت نے اسرائیلی منصب سے ملاقات کی جس پر فلسطینی عوامی اور سیاسی حلقوں کی طرف سے شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔ فلسطینی میڈیا رپورٹس کے مطابق گذشتہ روز فلسطینی وزیر برائے محنت مامون ابو شھلا نے اسرائیلی ہم منصب حایم کاٹز سے بیت المقدس میں ملاقات کی۔ یہ ملاقات ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے اسرائیل کے ساتھ تمام شعبوں میں رابطے ختم کرنے کے دعوے کئے جا رہے ہیں۔دوسری جانب فلسطینی عوامی اور سیاسی حلقوں نے ان فلسطینی وزیر کی اسرائیلی وزیر کے ساتھ ملاقات کی شدید مذمت کی ہے۔اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے ترجمان عبدالطیف القانوع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مامون ابو شھلا کی اسرائیلی ہم منصب سے ملاقات دشمن کے ساتھ ساز باز کرنے کے مترادف اور قوم دشمنی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے القدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے اعلان کے بعد اور صہیونی ریاست کی جانب سے فلسطین میں یہودی آباد کاری کے تسلسل کے ہوتے ہوئے کسی فلسطینی وزیر کا قابض صہیونی حکام سے ملاقاتیں کرنا شرمناک ہے۔حماس نے فلسطینی اتھارٹی پر زور دیا کہ وہ اسرائیلی دشمن کیساتھ تمام شعبوں میں تعلقات ختم کرنے کا اعلان کرے اور فلسطین کی آزادی کے لیے قومی دھارے میں آئے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا