English   /   Kannada   /   Nawayathi

یمنی حوثی باغیوں کو میزائل ٹیکنالوجی نہیں دی، ایرانی ریولوشنری گارڈز

share with us

یمن کی مکمل ناکہ بندی ہے اور وہاں اسلحہ پہنچانے کا کوئی راستہ نہیں کھلا،بریگیڈیئر جنرل یداللہ جوانی


تہران:28؍مارچ2018(فکروخبر/ذرائع) ایران کے ریولوشنری گارڈز نے کہا ہے کہ تہران حکومت نے یمنی حوثی باغیوں کو بیلسٹک میزائل ٹیکنالوجی فراہم نہیں کیے ہیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بیان ایک ایسے وقت پر دیا گیا ہے، جب حوثی باغیوں نے سعودی عرب پر راکٹ داغے ہیں۔ بریگیڈیئر جنرل یداللہ جوانی نے کہاکہ کے یمن کی مکمل ناکہ بندی ہے اور وہاں اسلحہ پہنچانے کا کوئی راستہ نہیں کھلا۔ انہوں نے کہا کہ یمن میزائل سمیت دیگر دفاعی سامان کی پیدوار کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یمنی خانہ جنگی کے تین برس مکمل ہونے کے موقع پر ایران نواز حوثی باغیوں نے سعودی عرب میں سات میزائل حملے کیے تھے، جن کے نتیجے میں ریاض میں ایک شخص ہلاک جبکہ دو زخمی بھی ہوئے تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا