English   /   Kannada   /   Nawayathi

فلسطین نیشنل کونسل کے 100 ارکان کا انتخاب غیرقانونی قرار

share with us

فلسطین نیشنل کونسل کے20 سال قبل شامل ہونے والے مستقل ارکان میں سے 82وفات پا چکے ہیں


غزہ :27؍مارچ2018(فکروخبر/ذرائع)فلسطینی اتھارٹی اورتنظیم آزادی فلسطین کی جانب سے فلسطین نیشنل کونسل کے 100نئے ارکان کے انتخاب پر فلسطین کے سیاسی اور عوام حلقوں کی طرف سے شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔فلسطین کی سرکردہ سیاسی جماعتوں نے پی ایل او کی جانب سے نیشنل کونسل کے ایک سو ارکان کے انتخاب کو یک طرفہ اور غیرقانونی اقدام قرار دیا ہے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ فلسطین نیشنل کونسل کے20 سال قبلشامل ہونے والے مستقل ارکان میں سے 82 ارکان وفات پا چکے ہیں۔ ان کی جگہ نئے ارکان کو شامل کیا جا رہا ہے مگر ان ک انتخاب تمام جماعتوں کے بجائے من پسند افراد میں سے کیا جا رہا ہے۔خیال رہے کہ فلسطین نیشنل کونسل کے مجموعی طورپر 750 ارکان ہیں جن میں سے 198 مستقل ارکان ہیں۔ سنہ 1996 میں فلسطین نیشنل کونسل کا پہلا اجلاس ہوا اور سنہ 2009 میں دوسرا ہنگامی اجلاس منعقد کیا گیا تھا۔عوامی محاذ کا کہنا ہے کہ نیشنل کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی نے آنے والے اجلاس میں 350 نئے ارکان کے چنا ؤکا فیصلہ کیا ہے۔ ان میں سے 150 اندرون فلسطین اور 200 بیرون ملک موجود فلسطینیوں میں سے منتخب کیے جائیں گے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا