English   /   Kannada   /   Nawayathi

کسانوں کے حق کےلئے رام لیلا میدان میں انا ہزارے کریں گے آندولن

share with us

نئی دہلی:22؍مارچ 2018(فکروخبر/ذرائع) اناہزارے جمعہ کے روز صبح 9 بجے مہاراشٹر ایوان سے راج گھاٹ پہنچیں گے اور باپو کو خراج تحسین پیش کریں گے.اطلاعات کے مطابق انا ہزارے فیروز شاہ کوٹلہ سے ملحق شہادت پارک جائیں گے اور وہاں شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد کچھ دیر وہاں رکیں گے۔اس کے بعد وہ کسانوں کے ساتھ شہادت پارک سے رام لیلا میدان تک مارچ کرتے ہوئے جائیں گے۔ دوپہر 12 بجے کے قریب رام لیلا میدان پہنچ کر تحریک شروع کریں گے۔ذرائع کے مطابق ہزارے نے 16 مارچ کو ایک پریس بریفنگ میں کہا کہ میں نے وزیر اعظم، وزیر داخلہ اور دہلی کے پولیس کمشنر کو چار ماہ میں 16 خط لکھے ہیں، لیکن مجھے اب تک کوئی جواب نہیں ملا ہے۔ 

 
    سماجی کارکن انا ہزارے نے کہا تھا کہ اگر حکومت مجھے اجازت نہیں دیتی ہے اور احتجاج کرنے کا مقام فراہم نہیں کرتی ہے تو بھی میں جیل سے ستیہ گرہ کرنے کے لیے تیار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ جیل میرے لیے کوئی نئی جگہ نہیں ہے۔ اس سے قبل سال 2011 میں بھی میں نے ایسا ہی کیا تھا۔ہزارے نے کہا کہ حکومت جان بوجھ کر رکاوٹ پیدا کر رہی ہے، لیکن اس سے مظاہرہ نہیں رکنے والا ہے۔ ہزارے نے کہا کہ انہوں نے رام لیلا میدان میں انجام دینے کی منصوبہ بندی کی ہے، جہاں انہوں نے سال 2011 میں بدعنوانی کی مخالفت میں بھوک ہڑتال کی تھی۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے جواب نہ ملنے پر ہزارے نے کہا یا تو ان کو وقت نہیں ہیں کیونکہ ان کے پاس بہت کام ہیں اور وہ غیر ملکی دوروں پر بہت زیادہ مصروف رہتے ہیں۔ ہزارے نے کہا کہ کئی اہم مسائل میں کسانوں کے مسائل بھی ایک ہے۔ انہوں نے ذرعی مصنوعات کی قیمتیں مقرر کرنے کے لیے خود مختار کمیشن کا مطالبہ کیا ہے۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا