English   /   Kannada   /   Nawayathi

اترپردیش : راجیہ سبھا انتخابات کیلئے اکھلیش یادو کی ڈنر ڈپلومیسی ، چچا شیو پال بھی پہنچے

share with us

لکھنو : 22مارچ2018(فکروخبر/ذرائع)اترپردیش میں 23 مارچ کو راجیہ سبھا کی 10 سیٹوں کیلئے ہونے جارہے الیکشن میں ووٹوں کو لے کر سبھی پارٹیاں جوڑ توڑ میں مصروف ہیں ۔ اسی سلسلہ میں بدھ کو اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے چائے پر چرچا کی تو سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے ڈنر ڈپلومیسی کا سہارا لیا ۔ سب کی دلچسپی دونوں لیڈروں کے پروگرام میں شریک ممبران پر تھیں ۔ یوگی کی چائے پر چرچا میں حال ہی بی جے پی میں شامل ہوئے نریش اگروال کے بیٹے اور ایس پی ممبر اسمبلی نتن اگروال پر تھی تو وہیں اکھلیش یادو کی پارٹی میں ملائم سنگھ کے علاوہ چچا شیو پال ، ڈمپل یادو سمیت تقریبا سبھی سماجوادی لیڈر شامل ہوئے ۔
    در اصل یو پی میں راجیہ سبھا کی 10 سیٹوں کیلئے جمعہ کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ 8 سیٹوں پر بی جے پی کی جیت یقینی ہے تو وہیں ایک سیٹ سماجوادی پارٹی کے کھاتے میں جائے گی ۔ اس کے علاوہ دسویں سیٹ پر بی جے پی اور بی ایس پی کے امیدوار کے درمیان مقابلہ ہے ۔ بی جے پی نے انل اگروال اور بی ایس پی نے بھیم راو امبیڈکر کو میدان میں اتارا ہے ۔ ایس پی اور کانگریس نے بی ایس پی کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔قبل ازیں اکھلیش نے پارٹی ممبران اسمبلی اور لیڈروں کی میٹنگ میں بی جے پی پر نشانہ سادھا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی منمانی پر اتری ہوئی ہے ۔ اگر بی جے پی کو ذرا بھی جمہوری اقدار کی پرواہ ہوتی تو وہ راجیہ سبھا کیلئے نواں امیدوار نہیں اتارتی ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا