English   /   Kannada   /   Nawayathi

فیس بک تنازع : او بی آئی کی ویب سائٹ سے ڈیٹا چوری کے معاملہ میں بی جے پی - کانگریس کنیکشن کے ملے ثبوت

share with us

نئی دہلی :22-مارچ2018(فکروخبر/ذرائع) فیس بک سے ڈیٹا چوری کی خبروں کو لے کر سوشل میڈیا میں افرا تفری مچی ہوئی ہے ۔ پالیٹیکل ڈیٹا اینالیسس کمپنی کیمبرج اینا لیٹیکا پر پانچ کروڑ فیس بک صارفین کے ڈیٹا چوری کرکے ان کا غلط استعمال کرنے کا الزام لگا ہے ۔ ان الزامات کی وجہ سے فیس بک مصیبت میں گھر گیا ہے ۔ اس پورے معاملہ کو لےکر بی جے پی اور کانگریس ایک دوسرے پر الزام تراشیاں بھی کررہی ہیں۔ وہیں کیمبرج اینالیٹیکا کی شریک کمپنی اوولینو بزنس انٹلی جینس ( او بی آئی ) کی ویب سائٹ سے ڈیٹا چوری کے معاملہ میں بی جے پی - کانگریس کنیکشن کے ثبوت ملے ہیں۔او بی آئی کی ویب سائٹ کے اسکرین شارٹ میں یہ صاف نظر آرہا ہے کہ بی جے پی ، کانگریس اور جے ڈی یو اس کے کلائنٹ تھے ۔ بتادیں کہ او بی آئی اسٹریٹجک کمیونیکیشن لیباریٹیز ( ایس سی ایل ) انڈیا کے جوائنٹ وینچر کا ایک حصہ ہے ۔ ایس سی ایل کیمبرج اینالیٹیکا کی پیرینٹ کمپنی بھی ہےدر اصل کیمبرج اینالیٹیکا نے امریکہ کے صدارتی الیکشن میں ڈونالڈ ٹرمپ کی مدد کی تھی۔ نیویارک ٹائمس اور لندن آبزرور نے گزشتہ ہفتہ اپنی تفتیشی رپورٹ میں کیمبرج اینالیٹیکا کے بارے میں انکشافات کئے ۔ ایک ٹی وی چینل نے کیمبرج اینالیٹیکا کے سی ای او سے وابستہ ایک رپورٹ نشر کی ۔ فیس بک سے وابستہ ڈیٹا چوری کے اس معاملہ کی خبر کے بعد محض 48 گھنٹوں میں مارک زکربرگ کو تقریبا 58500 کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا