English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی عرب؛مسافر بس اور ٹرالر میں خوفناک تصادم ، 2 جاں بحق، 26 زخمی

share with us

مکہ المکرمہ:21؍مارچ2018(فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب میں مسافر بس اور ٹرالر میں ہولناک تصادم ہوا،جس کے نتیجے میں ڈرائیور اور اسکا معاون موقع پر جاں بحق جبکہ 26 مسافر زخمی ہوگئے ہیں ۔ سعودی میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ مکہ مکرمہ میں القوبعیہ شاہراہ پر پیش آیا جس کے نتیجہ میں2 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ترجمان پولیس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور ایمرجنسی کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں ، امدادی ٹیموں نے جاں بحق افراد کی نعشیں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔ پولیس کے مطابق بس میں 50 مسافر سوار تھے۔ تصادم اس قدر شدید تھا کہ بس کا ڈرائیور اور اس کا معاون جائے حادثہ پر ہی دم توڈ گئے۔ زخمیوں مین زیادہ تعداد ایشیائی مسافروں کی ہے 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا