English   /   Kannada   /   Nawayathi

سابق وزیر اعلیٰ کمار سوامی کی بھٹکل تنظیم دفتر میں آمد 

share with us

بھٹکل 17؍ مارچ 2018(فکروخبرنیوز) شہر میں جے ڈی ایس ریلی میں شرکت کے لیے آئے سابق وزیر اعلیٰ اور جے ڈی ایس کے ریاستی صدر کمار سوامی تقریباً دوپہر بارہ بجے مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل کے دفتر پہنچے جہاں تنظیم کے ذمہ داروں سمیت شہر کے عوام نے ان کا والہانہ استقبال کیا۔ تنظیم کے دفتر میں ذمہ داروں کے ساتھ کمار سوامی کی ایک خصوصی میٹنگ منعقد کی گئی جس میں سابق صدر مجلس اصلاح وتنظیم برماور سید محی الدین صاحب نے گذشتہ انتخابات میں جے ڈی ایس کے امیدوار جناب عنایت اللہ شاہ بندری کی شکست کی کئی ایک وجوہات بھی سامنے رکھی ۔ انہوں نے اس بات کی بھی شکایت کی کہ عنایت اللہ کو مسلمانوں کو چھوڑ کر دیگر سماج کا اس طرح ساتھ نہیں ملا جس طرح انہیں ملنا چاہیے تھے۔ آپ لوگوں نے اس سے قبل ہم سے بڑے بڑے وعدے کیے اور کہا کہ ہمارے پاس اتنے ہزار ووٹ ہیں اور ہمارے پاس اتنی تعداد میں رضا کار موجود ہیں لیکن یہ وعدے صرف کھوکھلے ثابت ہوئے۔ انہو ں نے اس بات پر بھی جے ڈی ایس کے ذمہ داروں کی توجہ مبذول کرانے کی کوشش کی کہ عنایت اللہ کا اگر حقیقت میں ساتھ دیا ہوتا تو عنایت اللہ یقیناًانتخابات میں نمایاں کامیابی حاصل کرتا ۔ اس کے ساتھ ساتھ دیگر کئی اہم امور بھی ان کے سامنے رکھے جس پر سابق وزیر اعلیٰ کمار سوامی نے اطمینان بخش جوابات بھی دئیے۔ دیگر طبقات کا ساتھ نہ ملنے کے سلسلہ میں انہوں نے برملا اس بات کا اظہار کیا کہ اس میں کچھ غلطیاں جناب عنایت اللہ صاحب کی ہیں ۔ انتخابی مہم میں حصہ لینے کے لیے بھٹکل نہ آنے کی شکایت کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دراصل کئی اسمبلی حلقوں میں مجھے جانا تھا اور وقت کم ہونے کی وجہ سے میں کئی حلقوں میں حاضری دے سکا اور کچھ حلقوں میں حاضری دینے سے رہ گیا جس میں بھٹکل حلقہ بھی شامل ہے۔ اس کے ساتھ انہو ں نے دیگر کئی اہم امور کی بھی وضاحت کرتے ہوئے کئی ایک وعدے بھی کیے۔ اس موقع پر جے ڈی ایس کے کئی دیگر ذمہ داران بھی تنظیم میں اپنی باتیں سامنے رکھیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا