English   /   Kannada   /   Nawayathi

انجینئر کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد حافظِ قرآن بنے محمد سیاف جاکٹی 

share with us

 

بھٹکل 16؍ مارچ 2018(فکروخبر نیوز) جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے طالب علم عبداللہ سیاف ابن مولانا محمد الیاس ندوی نے انجینئر کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد حفظِ قرآن کی سعادت حاصل کی ہے۔ انجمن حامئ مسلمین بھٹکل میں سیول انجینئرنگ میں نمایاں نمبرات سے کامیابی حاصل کرنے کے بعد انہوں نے حفظِ قرآن کے لیے جامعہ اسلامیہ بھٹکل میں داخلہ لیا اور مولانا عرفان ایس ایم ندوی کی شاگردی اختیار کرتے ہوئے حفظِ قرآن کی نعمت سے سرفراز ہوئے۔ملحوظ رہے کہ اس سے قبل مولانا محمد الیاس ندوی کے ایک اور فرزند محمد صواف نے دورانِ تعلیم ہی حفظِ قرآن کی نعمت حاصل کی تھی اور اس سے قبل مولانا ہی کے فرزند مولوی عمر صیام ندوی نے بھی صرف ساڑھے تین ماہ کے اندر حفظِ قرآن کی تکمیل کی تھی۔ اس موقع پر ناظم جامعہ اسلامیہ بھٹکل جناب ماسٹر شفیع صاحب شاہ بندری اور مہتمم جامعہ اسلامیہ بھٹکل مولانا مقبول احمد کوبٹے ندوی نے مبارکبادی پیش کی ہے۔ ادارہ فکروخبر کو بھی حافظ سیاف اوران کے والد محترم مولانا محمد الیاس ندوی کی بھی خدمت میں بھی مبارکبادی کاپیغام پیش کرتا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا