English   /   Kannada   /   Nawayathi

شام میں معصوموں کا خون بہانا بند کرو بنگلور پیس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام پرُامن احتجاج سے شرکاء کا مطالبہ

share with us

 

بنگلور :15؍مارچ2018(فکروخبر/ذرائع)انسان سب سے پہلے انسان کی قدر کرے، اس کی عزت کرے اور اس کے تحفظ کی فکر کرے ۔ اس کے بغیر دنیا میں امن اور انسانیت کو عام کرنا بہت مشکل ہے ۔آج کل ملک شام میں جو کچھ ہورہا ہے اس کو دیکھتے ہوئے ایسا لگتا ہے کہ غیر ملکی طاقتیں آپس میں اپنا دبدبہ بنائے رکھنے کے لئے مسلمانوں کو قربانی کا بکر بنارہی ہیں ۔

 

   لیکن ہمیں ایسی طاقتوں کے خلاف احتجاج کرنا چاہئے اور دنیا کو دکھاناچاہئے کہ ان کی ناپاک کوشش کی دنیا مذمت کرتی ہے ۔ان خیالات کا اظہاربنگلور پیس آرگنائزیشن کے چیرمین محمد رفیع دھارواڑ کر نے بروز جمعرات 15؍مارچ ، موریا سرکل،آنند راؤ سرکل،کانگریس آفس اور فریڈم پارک سے بالکل قریب شام میں ہورہی خانہ جنگی اور تشدد کے خلاف منعقدہ ا حتجاج سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ جن کا خون بہایا جارہا ہے وہ بھی انسان ہیں ۔ وہ بھی کسی کے بیٹے بیٹی اور کسی کے بھائی بہن ہیں ۔کیاہم اپنوں کے درد کو محسوس نہیں کرسکتے ۔ بشرالاسد کی حکومت نے جو ظلم نہتے مسلمانوں پر ڈھائے ہیں اس کی ساری دنیا مذمت کرتی ہے ۔آج بنگلور میں ہم اس کی مذمت کرنے کے لئے یہ احتجاج کررہے ہیں ۔ہم چاہتے ہیں کہ ہماری آواز شام کے ارباب حکومت تک پہنچے۔انہوں نے کہا کہ آج ہمارے ملک میں امن وامان ہے لیکن وہ دن زیادہ دور نہیں جب فرقہ پرست طاقتیں امن کے علمبردار ہندوستان کو فرقہ وارانہ خانہ جنگی میں بدل ڈالیں ۔آنے والے حالات کا ہمیں جائزہ لیناچاہئے ۔دنیا میں کہیں بھی ناانصافی ہو ہمیں اس کی مذمت کرنی چاہئے ۔ سماجی کارکن نکہت سلطانہ عرف آپی نے کہا کہ جب ہمارا کوئی بچہ بیمار ہوجاتا ہے تو ہم برداشت نہیں کرپاتے۔ ایسے میں جب کسی ملک کے بچوں پر قیامت ٹوٹ پڑی ہو تو ہمارا ضمیر کیسے گوارا کرسکتا ہے۔ ہم بارگاہ رب العزت سے دعا کرتے ہیں ان مظلوموں کی فریاد سنے اور انہیں سکون وراحت پہنچائے ۔نیاز الدین نیاز نے کہا کہ شام کے حالات کو دیکھتے ہوئے دل کانپ جاتا ہے ۔ ایسے ماحول میں وہاں کے مسلمان کیسے سانس لیتے ہوں گے اور کیسے زندگی گزارتے ہوں گے یہ سوچ کر خون کے آنسو نکل پڑتے ہیں ۔ ہمیں وہاں کے باشندوں کے غم میں شریک ہونا اوران کے حق میں دعائے خیر کرناچاہئے ۔سماجی کارکن نصرت بانو نے کہایہ احتجاج ملکِ شام میں ہورہی ناانصافیاں،مسلمانوں پر ظلم ا ور بربریت کے خلاف ہے ۔ شام میں ہورہے خون خرابے میں بے گناہ مسلمانوں کا جانی و مالی نقصان ہورہا ہے اور ان پر بے جا ظلم ڈھایا جارہا ہے ۔ ان بے گناہ مسلمانوں، معصوم بچوں اور لاچار و ضعیف بزرگوں کی حمایت میں پرامن ا حتجاجی دھرنا ہمارا فریضہ بن جاتا ہے ۔احتجاج کے اختتام پر ایک یادداشت ڈپٹی کمشنر کو پیش کی گئی گی۔رفیع دھارواڑ کر نے احتجاج میں شریک تمام مرد وخواتین کا شکریہ ادا کیا۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا