English   /   Kannada   /   Nawayathi

ابناء جامعہ اسلامیہ بھٹکل کا عام انتخابی اجلاس کا انعقاد 

share with us

بھٹکل 15؍ مارچ 2018(فکروخبر نیوز) ابناء جامعہ اسلامیہ بھٹکل کا عام انتخابی اجلاس جامعہ اسلامیہ بھٹکل میں منعقد کیا گیا جس میں انتخاب کے ساتھ ساتھ ابناء کو ان کے فرضِ منصبی سے واقف کرانے کے لیے علماء کرام نے مفید اور مؤثر باتیں پیش کیں۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مہتمم جامعہ اسلامیہ بھٹکل مولانا مقبول احمد کوبٹے ندوی نے کہا کہ سب سے پہلے ہم اس بات پر اللہ کا شکر ادا کریں کہ اس نے ہمیں اس مقام پر لاکر کھڑا کیااور اس میں ہمارا کوئی کمال نہیں ہے بلکہ اللہ تعالیٰ نے ہم پر احسان کرتے ہوئے کسی بزرگ شخصیت کی بات ہمارے والدین کے کانوں میں ڈالی جس کی وجہ سے ان میں اپنے فرزند کو دینی تعلیمات سے آراستہ کرنے کا جذبہ پیدا ہوا۔ مولانا نے حالات کے تناظر میں کہا کہ ہمیں سب سے اپنے فرضِ منصبی کو پہچاننے اور معاشرہ میں اپنی افادیت ثابت کرنے کی ضرورت ہے۔ مولانا نے احساسِ کمتری کا شکار ہونے کے بجائے معاشرہ میں آگے بڑھتے ہوئے کام کرنے پر زور دیا اور کہا کہ جب تک ہم اپنی افادیت ثابت نہیں کریں گے اس وقت تک اپنا فرضِ منصبی ادا نہیں کرسکتے۔سابق جنرل سکریٹری مولانا عمیر خلیفہ ندوی دو سالہ رپورٹ پیش کرتے ہوئے کئی ایک کاموں کو تذکرہ کیا۔ انہوں نے اپنی رپورٹ میں ابناء جامعہ کی عمارت کے افتتاح کے بعد وہاں پر صدر دفتر کے قیام پر اللہ کا شکر ادا کیا وہیں سابق مہتمم فخرِ جامعہ مولانا عبدالباری ندوی رحمۃ اللہ علیہ کا بھی تذکرہ کرتے ہوئے تمام ابناء پران کے احسانات کا تذکرہ بھی کیا ۔ سابق صدر ابناء مولانا طلحہ رکن الدین ندوی نے اپنے خیالات کے اظہار کے دوران انتظامیہ کے ساتھ ساتھ اراکین کا شکریہ ادا کیا ۔ ناظم انتخاب مولانا محمد انصار ندوی نے بھی فرضِ منصبی کے ذیل میں بہت سی مفید باتیں سامنے رکھیں اور اپنے علم پر عمل کرتے ہوئے دوسروں تک بھی اس کی دعوت پہنچانے پر زور دیا۔ انہوں نے سابق مہتمم مولانا عبدالباری ندوی رحمۃ اللہ علیہ کے حوالہ سے کہا کہ ’’ اس شعر کا مصداق بننے کی نصیحت کی ۔ ’’ پیوست سے رہ شجر سے امیدِ بہار رکھ۔ آخر میں انتخابی کارروائی عمل میں لائی گئی جس کے کے لیے ناظمِ انتخاب نے اس کے اصول اور ضوابط پر روشنی ڈالی۔ ملحوظ رہے کہ ادارہ ابناء جامعہ صدرِ جامعہ مولانا محمد اقبال ملا ندوی اور نائب صدر مولانا محمد صادق اکرمی ندوی کی زیرسرپرستی چل رہا ہے ۔ سبکدوش انتظامیہ سے چھ اراکین کا انتخاب عمل میں لایا گیا تھا جس کے نام حسبِ ذیل ہیں۔ 
مولانا عبدالعظیم قاضیا ندوی 
مولانامقبول احمد کوبٹے ندوی
مولانا محمد الیاس ندوی 
مولانا عمیر خلیفہ ندوی
مولانا محمد طلحہ رکن الدین ندوی 
مولانا عبدالرب خطیبی ندوی 
انتخاب کے لیے کل 69نام پیش کیے گئے تھے جن میں سے بیس اراکین کا انتظامیہ کے عمل میں لایا گیا ۔ جن کے نام کچھ یوں ہیں۔ 
مولانا محمد انصار خطیب ندوی 
مولانا عبدالعلیم خطیب ندوی 
مولانا خواجہ معین الدین ندوی 
مولانا رحمت اللہ رکن الدین ندوی 
مولانا عرفان ایس ایم ندوی 
مولانا سمعان خلیفہ ندوی 
مولانا وصی اللہ ڈی ایف ندوی 
مولانا شجاع الدین رکن الدین ندوی 
مولانا یونس برماور ندوی 
مولانا اقبال نائیطے ندوی 
مولانا محمد حسین جوکاکو ندوی 
مولانا عبدالأحد فکردے ندوی 
مولانا عبدالمعید شنگیری ندوی 
مولانا محمد شعیب ائیکری ندوی 
مولانا عبدالحسیب منا ندوی 
مولانا بشیر احمد سدی باپا ندوی 
مولانا فواز منصوری ندوی 
مولانا سید ابرار بافقی ندوی 
مولانا شعور کولا ندوی 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا