English   /   Kannada   /   Nawayathi

شعبہ ثانویہ جامعہ اسلامیہ بھٹکل کادلچسپ سالانہ ثقافتی پروگرام کا انعقاد

share with us

اپنے نو نہالوں کو جا معہ کی خد مت میں پیش کر تے ہو ئے جامعہ کا تعاون کر یں: مہتمم جامعہ اسلامیہ بھٹکل 

بھٹکل۔13مارچ۔2018(فکرو خبر نیوز) جامعہ اسلامیہ بھٹکل کی روز اول سے یہی کو شش رہی کہ نت نئے انداز اور طریقہ سے طلباء کے اندر مو جود خوابیدہ صلا حیتیوں کو پروان چڑھاتے ہو ئے انہیں وقت کے تقا ضہ اور زمانہ کے چیلینج کا مقابلہ کر نے کے لئے تیار کیا جا ئے ، تاکہ طلباء مستقبل میں بہتر سے بہتر انداز میں دین و شریعت اور ملک وملت کی خدمت کر تے ہو ئے دعوتی فریضہ کو انجام دے سکے ،اسی بنا پر طلباء کی تنظیم اللجنۃ العربیہ کے پلیٹ فارم سے مختلف طرح کے پروگرام منعقد کئے جاتے ہیں ،تاکہ اس کے ذریعہ طلباء کی صلا حیتیوں کو جا گر کر تے ہو ئے اس میں مزید نکھار پیدا کر نے کی کوشش کی جائے ، اسی سلسلہ کی مناسبت سے کل رات بعد نماز عشاء شعبہ ثانویہ جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے احاطہ میں شعبہ ثانویہ جامعہ اسلامیہ بھٹکل کا سالانہ ثقافتی پروگرام منعقد کیا گیا ،جس میں طلباء نے اردو ، عربی ، انگریزی ، کنڑا اور نوائظی زبانوں میں حمد باری تعالی ، نعت رسول ، نظمیں ، تقاریر وغیرہ کے ساتھ ساتھ موجودہ زمانہ میں پیش آمدہ مسائل اور اس کا حل اسی طرح عالم اسلام کے حالات و غیرہ کو ڈبیٹ اور پارلیمنٹ کی شکل میں بیان کیا،جس کو لو گوں نے کافی پسند کیا ،طلباء کی جانب سے پیش کئے گئے پروگراموں میں عالم اسلام کے حالات کے تناظر میں اسلا می ممالک کی ذمہ داری کے عنوان پر ایک بہترین پروگرام پیش کیا ، جس میں خلیجی مما لک کی ایک کانفرنس منعقد کی گئی تھی، جہاں ان کے نمائندوں نے اپنی بات رکھی ،اس کے علاوہ مو جودہ دور میں مسلمانوں کی جانب سے تجارت کے سلسلہ میں کی جا نے والی کو تاہی اور ہر کمپنی میں تحقیق کے بغیر انویسٹ مینٹ کر نے پر ڈیبیٹ کی شکل میں پروگرام پیش کر تے ہو ئے اس تعلق سے شرعی احکام بتلا ئے گئے ،اسی طرح سے قبلہ اول مسجد اقصی اور فلسطین کی تاریخ پر کانفرنس کی شکل میں کیا جانے والا پروگرام اسی طرح اولاد کی تربیت میں والدین کے کردار کے عنوان پر نوائطی مکالمہ ، بیت بازی اور حفظ قرآن کا ایک انوکھے اور بہترین انداز میں مظاہرہ اور مختلف زبانوں میں پیش کی گئی گروپ نظمیں وغیرہ قابل دید و تحسین ر ہی ،اس مو قع پر مہتمم جامعہ اسلامیہ بھٹکل مو لا نا مقبو ل احمد کو بٹے ندوی نے بہترین پروگرام کے انعقاد پر طلباء اور ان کے اساتذہ کو مبارکباد پیش کر تے ہو ئے کہا کہ ہر پروگرام میں ایک پیغام تھا ، اور حالات حاضرہ کے تناظر میں پیش آمدہ مسائل کا شرعی حل اور اس تعلق سے دین کا پیغام پیش کر نے کی کوشش کی گئی تھی ،ہمیں اسی پیغام کو سمجھتے ہو ئے اپنی زندگی میں اس کو نافذ کر نے کی کو شش کر نی چاہئے ،مہتمم جامعہ نے جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے بانیان اور ذمہ داران کے خلوص اور ان کی کاوشوں کو یاد کر تے ہو ئے ان کے حق میں د عائیں کر نے کی تلقین کی ،، مزید انھوں نے عوام سے کہا کہ آپ کا اصل تعاون یہ ہے کہ اآپ اپنے نونہالوں کو جامعہ کی خدمت میں دے کر اپنے لئے ذخیرہ آخرت بنائیں ،ساوتھ افریقہ سے تشریف لا ئے ہوئے مہمان نے پروگرام میں شریک ہو کر اپنے دلی جذبات اور احساسات کا اظہار کرتے ہو ئے کہا کہ طلباء کی زبانی جو پروگرامات پیش کئے جا تے ہیں اس میں شب و روز اساتذہ کی محنت اور کاوشیں ہو تی ہیں جو ان طلباء کے ذریعہ منظر عام پر آتی ہیں ،انھوں نے اپنے تعلق سے کہا کہ میں جس علاقہ سے تعلق رکھتا ہوں وہاں اس اعتبار سے بنجر ہے ،وہاں اس طرح کے خوبصورت پروگرامات کبھی دیکھنے کا موقع بھی نہیں ملتا ،انھوں نے طلباء کے اس بہترین اور سبق آموز پروگرام پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کر تے ہو ئے کہا کہ آپ ہمارے علاقہ کے طلباء کے لئے بھی دعا کریں کہ وہ بھی آپ ہی کی طرح پروگرام پیش کر سکیں ،وضح رہے کہ پروگرام کا آغاز عبد اللہ ابن عبید اللہ اسحاقی کی تلاوت کلام پاک سے ہوا ،نعت توحید ابن آدم بکبا نے پیش کئے ،اجب کہ نظامت کے فرائض شہزان جو کاکو نے پیش کئے ، دعائیہ کلمات کے ساتھ پروگرام اختتام پذیر ہوا ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا