English   /   Kannada   /   Nawayathi

جاپان میں خوفناک سونامی کو آئے سات برس بیت گئے،تقریبات کا انعقاد

share with us

خصوصی سائرن بجائے گئے اورایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی،جاپانی وزیراعظم کی تقریب میں خصوصی شرکت

ٹوکیو۔12مارچ2018(فکروخبر /ذرائع ) جاپان میں خوفناک سونامی کو آئے سات برس بیت گئے،جاپان میں سات برس قبل آنے والی سونامی اور اس کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان کے لیے خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ان تقریبات میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین، دوستوں اور احباب نے انہیں یاد کیا۔ ٹھیک اْس وقت خصوصی سائرن بجائے گئے، جس وقت سونامی نے شمال مشرقی جاپانی ساحلی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لیا تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق 2011 میں مشرق بعید میں انتہائی شدید زلزلہ آیا تھا۔ اْس زلزلے کے نتیجے زیر سمندر سونامی نے جنم لیا اور جب وہ ساحلوں سے ٹکرائی، تو کئی ممالک میں ہزاروں انسان ہلاک ہو گئے تھے۔ جاپان میں سات برس قبل آنے والی سونامی اور اس کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان کے لیے خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ان تقریبات میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین، دوستوں اور احباب نے انہیں یاد کیا۔ ٹھیک اْس وقت خصوصی سائرن بجائے گئے، جس وقت سونامی نے شمال مشرقی جاپانی ساحلی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لیا تھا۔یہ سائرن دوپہر دو بج کر چھیالیس منٹ پر بجائے گئے۔ سائرن بجانے کے دوران جاپانی عوام نے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کر کے ہلاک ہونے والوں کو یاد کیا۔اس دن کی مناسبت سے دارالحکومت ٹوکیو میں منعقد کی جانے والی سوگوار تقریب میں جاپانی وزیراعظم شینزْو آبے بھی شریک ہوئے۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ اْن کی حکومت بے گھر ہونے والے ہزاروں افراد کی بحالی اور تباہ حال علاقوں کی تعمیر کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ یہ امر اہم ہے کہ اس زلزلے اور سونامی کی وجہ سے ابھی تک ستر ہزار افراد بے گھری کا شکار ہیں۔ جوہری پلانٹ کے قریبی علاقوں سے اجڑنے والے خاندانوں کی واپسی کا کوئی امکان نہیں ہے کیونکہ وہاں اب بھی تابکاری اثرات موجود ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا