English   /   Kannada   /   Nawayathi

شیرور میں پیش آیا المناک سڑک حادثہ ، بھٹکل کا ایک نوجوان جاں بحق ،ایک شدید زخمی ،اسپتال داخل

share with us

 بھٹکل:12؍مارچ2018(فکروخبرنیوز) یہاں شیرور چیک پوسٹ کے قریب پیش آئے ایک سڑ ک حادثہ میں بھٹکل کے ایک نوجوان کے جاں بحق ہونے اور ایک شخص کے شدید زخمی ہونے کا المناک حادثہ پیش آنے کی خبر آج صبح منظر عام پر آئی ہے ، حادثہ میں جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت بھٹکل کے چوتنی کے مقیم عبد الرقیب (25)ولد مرحوم عبداللطیف ساوری کی حیثیت سے کر لی گئی ہے ،جبکہ بائیک کی پچھلی نشست پر سوار ابو محمد ولد محمد خالد کے سر اور پیروں میں شدید زخمی ہوگیا ہے ،زخمی نوجوان کو اڈپی کے آدرشا اسپتال میں داخل کیاگیا ہے ،

اس حادثہ کی خبر اس وقت منظر عام پر آئی جب ایک خاتون نے شیرور چیک پوسٹ کے قریب ایک کھائی میں ان دونوں کو زخمی حالت میں دیکھا ، اسی دوران ایک مقامی لوگوں کی ایک بھیڑ جمع ہو گئی ،ان کی مدد کے لئے جب تک لوگ پہونچتے ان میں سے ایک نوجوان بائیک ڈرائیور عبد الرقیب زخموں سے ذیادہ خون بہ جانے سے موت واقع ہو چکی تھی ،جبکہ زخمی نوجوان کی شناخت کے بعد اسے اڈپی کے آدرشا اسپتال داخل کیاگیا ،

مہلوک کی لاش کو بیندور سرکاری اسپتا ل منتقل کیا گیا ہے ، جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش کو اہل خانہ کے حوالہ کیا جائے گاابھی تک حادثہ کی صحیح وجہ سامنے نہیں آئی ہے ،جبکہ اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ یہ بائیک کا پہیہ پھسلنے کی وجہ سے حادثہ پیش آیا ہو ،مزید تفصیلات کا انتطار ہے

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا