English   /   Kannada   /   Nawayathi

شارجہ سے استنبول جانے والاطیارہ ایران میں حادثہ کا شکار ، 11 افراد جاں بحق

share with us

دبئی:12؍مارچ2018(فکروخبر/ذرائع) ترکی کا شارجہ سے استنبول جانے والا نجی طیارہ ایران میں گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں11افراد جاں بحق ہو گئے۔گزشتہ روز ترکی کا شارجہ سے استنبول جانے والا ایک طیارہ ایران کی حدود میں گر کر تباہ ہوگیا ہے۔ ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق شارجہ سے استنبول جانے والی پرواز کو ایران کے جنوب مغربی علاقے میں حادثہ پیش آیا۔برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ ترکی کا نجی جہاز تھا جو شارجہ سے استنبول جارہا تھا، حادثے میں 11 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔ایرانی ریاستی ٹیلی ویژن نے ملک کی ہنگامی انتظامی تنظیم کے ترجمان مجتبیٰ خلدی کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ جہاز شاہراہ کرد میں پہاڑ سے ٹکرایا اور تباہ ہوگیا، شاہراہ کرد دارالحکومت تہران کے جنوب میں 370 کلومیٹر دور واقع ہے

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا