English   /   Kannada   /   Nawayathi

امیزون کو 1.33کروڑکا چونا لگانے والے چار افراد پولس حراست میں 

share with us

چکمگلور: 11؍مارچ2018(فکروخبرنیوز) مشہور آن لائن تجارتی ویب سائٹ امیزون کے ساتھ دھوکہ دہیکے الزام میں پولس نے چار افراد وکو گرفتار کر لیا گیا ہے، تفصیلات کے مطابق کوریر سروس میں ڈیلیوری کا کام انجام دینے والے چار افراد جہاں ایک طرف کوریر کمپنی میں ملازمت سے پیشہ وصول رہے تھے وہیں تجارتی کمپنی امیزون مہارت کے ساتھ دھوکہ کا کاروبار بھی کر رہے تھے اس گھوٹالہ کی خبر اس وقت منظر عام پر آئی جب کمپبی کے بنگلور آفس میں تمام کاروبار کا آڈٹ کیا جارہا تھا جہاں سے اس پورے گھوٹالہ کا بھانڈہ پھوٹ گیا ،خبر منظر عام پر آتے ہی امیزون آفس کی جانب سے اس معاملہ کی رپورٹ درج کرائی گئی ،رپورٹ درج کرائے جانے پر اڈپی ایس پی انا ملئی نے ایک ٹیم تشکیل دے کر معاملہ کی جانچ شروع کر دی جس کے دوران پولس نے اس پوری سازش کے ماسٹر مائنڈ کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہو گئی ،جس کے ساتھ ہی اس کے تین اور ساتھی بھی پولس کے جال میں پھنس گئے ،ابتدائی تحقیقات کے بعد پولس کا کہنا ہے کہ ملزمین کوریئر آفس میں ڈیلیوری کا کام انجام دیتے تھے اسی دوران انہوں نے جلد بازی میں ذیادہ سے ذیادہ رقم کمانے کے لئے ایک خطرناک منصوبہ بنایا جس کی شروعات انہوں نے کئی ایک جعلی اکاؤنٹ بنانے کے ساتھ کی جس کے ذریعہ وہ امیزون سے 5000سے زائد آرڈر کئے جس کی جملہ مالیت 1.33کروڑ بتائی جا رہی ہے ، جبآرڈر کی ہوئی چیزیں ان کے کورئیر آفس پہونچ جاتی وہ اپنا آرڈرمنسوخ کر دیتے اوراسی کے ساتھ ہی وہ اس چیز کو واپس کمپنی کو لوٹانے کے بجائے اسے بازارمیں فروخت کردیتے ، پولس نے انہیں گرفتار کرنے سمیت ان کے قبضہ سے 6.5لاکھ کی رقم اور 25لاکھ کی اشیاء ضبط کرلی ہیں ،جس میں کئی موٹر سائیکل ،کئی لیپ ٹاپ ،اور موبائیل اور کئی قیمتی اشیاء شامل تھیں ،پولس کی مزید تحقیقات جار ی ہیں 
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا