English   /   Kannada   /   Nawayathi

بی جے پی لیڈر کی اپنے ہی کارکنان کے ساتھ مارپیٹ ،دو کارکنان اسپتال میں داخل 

share with us

کلبرگی:: 11؍مارچ2018(فکروخبرنیوز) بی جے پی کے ایک لیڈر کی جانب سے اپنے ہی کارکنوں کے ساتھ مبینہ مارپیٹ کا شرمناک معاملہ سامنے آیا ہے ،بتایاجا رہا ہے کہ ضلع پنچایت کے انچارج کی تقرری کو لے کر بی جے پی کارکنان میں لفظی بحث اتنی آگے بڑھ گئی کہ نوبت مارپیٹ تک پہونچ گئی ، اس واقعہ میں زخمی ہونے والے کارکنان کی شناخت شوالنگ تنگالی اور مہیش کی حیثیت سے کر لی گئی ہے جو کہ اورادعلاقہ سے تعلق رکھتے تھے ، ذرائع کے مطابق بی جے پی کے مرکزی دفتر میں بوتھ سطح کی یونٹ کی ایک میٹنگ رکھی گئی تھی جس میں ہر ایک ضلع پنچایت کے انچار ج کی تقرری کو لے کربحث شروع ہو گئی اسی دوران ضلع انچارج کے طور پر بساوراج متیگوڑ کے نام کا سجھاؤ دیا گیا لیکن اسی کے نام کو لے کر دونوں گروہ آپس میں لڑنے لگے اسی دوران بساوراج نے دو افراد پر حملہ کر دیا جس میں دو افراد زخمی ہو گئے جو کہ اسپتال میں زیر علاج ہیں 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا