English   /   Kannada   /   Nawayathi

شمالی کوریا کی اچانک مذاکرات کی پیشکش،لمحہ ناقابل یقین تھا : امریکی وزیرخارجہ

share with us

 

شمالی کوریا کے ساتھ جلد معاہدہ ہوجائے گا، ڈونلڈ ٹرمپ 

واشنگٹن۔10مارچ 2018(فکروخبر / ذرائع) امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلر سن نے کہا ہے کہ اچانک شمالی کوریائی رہنماؤں کی جانب سے جوہری ہتھیار ختم کرنے اور امریکی صدر کیساتھ ملاقات کی پیشکش نے ہمیں غیر معمولی حد تک حیران کر دیا۔ہفتہ کو امریکی وزیرِ خارجہ ریکس ٹلرسن نے افریقی ملک جبوتی میں بات کرتے ہوئے کہا کہ سچی بات یہ ہے کہ اس (پیشکش) سے ہم تھوڑے سے حیران ہوئے ہیں اور اس بات سے بھی کہ شمالی کوریا کے وفد کے ساتھ وہ اس قدر کھلے ذہن سے ملے۔انہوں نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ شمالی کوریا کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش اور ان کے موقف میں اس ڈرامائی موڑ سے حیران ہوئی ہے۔دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے ساتھ جلد معاہدہ ہو جائے گا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرامریکا کے صدرڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے ساتھ جلد معاہدہ ہو جائے گا، شمالی کوریا کے ساتھ ہونے والا معاہدہ دنیا کیلئے فائدہ مند ہوگا جب کہ تاحال ملاقات کے لیے وقت اورجگہ کا تعین نہیں کیا گیا ہے۔اب تک امریکا کے کسی بھی صدرکی شمالی کوریا کے ساتھ مذاکرات کی یہ پہلی ملاقات ہوگی جوبہت اہم تصور کی جارہی ہے۔ گزشتہ روزشمالی کوریا کے سربراہ کی جانب سے ڈونلد ٹرمپ کو ملاقات کے لیے پیشکش کی گئی تھی، جسے امریکی صدرکی جانب سے بھی قبول کرلیا گیا تھا۔واضح رہے کہ امریکا نے بھی شمالی کوریا سے مذاکرات کرنے میں دلچسپی ظاہرکی تھی مگر انہوں نے شمالی کوریا کی جوہری ہتھیاروں سے دستبرداری کی شرط عائد کی تھی جسے شمالی کوریا کی جانب سے مسترد کردیا گیا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا