English   /   Kannada   /   Nawayathi

یمن میں انسانی حقو ق کی خلاف ورزیوں کی رپورٹ تیسری رپورٹ جاری

share with us

2017میں 2260 شہری ہلاک ، 2780 زخمی، 615 لاپتہ,حوثی مخالف سیاستدان سمیت 4392 عام شہری اغوا کئے گئے ، رپورٹ میں انکشاف

دبئی:03؍مارچ2018(فکروخبر/ذرائع) یمن میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں مانیٹر کرنے والے الائنس نے ملک کے اندر 2017 کے دوران انسانی حقوق کی صورت حال سے متعلق تیسری سالانہ رپورٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق یمنی الائنس نے یکم جنوری 2017 سے 31 دسمبر 2017 کے دوران ملک کے بیس شہروں میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ریکارڈ کیں۔ رپورٹ کے مطابق انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں 2260 شہری ہلاک جبکہ 2780 زخمی ہوئے۔

رپورٹ میں اس امر کا انکشاف کیا گیا ہے کہ حوثی باغیوں نے دسمبر کے مہینے میں 206 شہری ہلاک جبکہ 227 کو زخمی کیا۔ رپورٹ کے مطابق انسانی حقوق کی سب سے زیادہ خلاف ورزیاں تعز شہر میں ریکارڈ کی گئیں۔سال 2017 کے دوران یمن کے مختلف شہروں میں باغیوں کی جانب یمنی شہریوں کے خلاف جسمانی ایذا اور مظالم میں بہت زیادہ اضافہ دیکھنے میں آیا۔ الائنس کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ برس ملک کے طول وعرض میں 157 اپوزیشن رہنما اور فوجی تہہ تیغ کئے گئے۔ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے ضمن میں رپورٹ نے بتایا کہ سال 2017 کے دوران 615 یمنی شہر لاپتا ہوئے جبکہ سرگرم انسانی حقوق کارکن، حوثی مخالف سیاستدان سمیت 4392 عام شہری اغوا کئے گئے 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا