English   /   Kannada   /   Nawayathi

روس شام میں امن کی راہ میں رکاوٹ بن رہا ہے: جنرل جوزف ووٹل

share with us

واشنگٹن 02؍ مارچ 2018(فکروخبر /ذرائع)  امریکی فوج کے کمانڈر جنرل جوزف ووٹل نے شام میں روس پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماسکو ناقابل یقین حد تک 146غیر تعمیری145 کردار ادا کر رہا ہے۔ دوسری جانب دمشق کے مضافات میں واقع غوطہ پر سرکاری اور روسی افواج کے حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد پانچ سو بیاسی ہو گئی۔شام میں باغیوں پر صدر بشارالاسد اور روسی فوج کے تباہ کن حملوں کے بعد الزامات کا تبادلہ شروع ہو گیا ہے۔ امریکی فوج کے کمانڈر جنرل جوزف ووٹل نے الزام لگایا کہ روس شام میں امن کی راہ میں رکاوٹ بن رہا ہے، وہ قیامِ امن کی امریکا اور یورپ کی کوششوں کو تباہ کر رہا ہے، تاہم روس نے امریکی الزامات کی تردید کی ہے۔

ادھر شام میں کام کرنے والی انسانی حقوق کی تنظیم سیرئین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جنگ بندی کے معاہدے کے دوران فضائی حملے نہیں ہوئے لیکن سہ پہر کے بعد بھاری ہتھیاروں سے بمباری کی گئی۔ باغیوں کے زیرِ قبضہ علاقے مشرقی غوطہ میں صدر بشارالاسد اور روسی افواج کی بمباری میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ گئی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا