English   /   Kannada   /   Nawayathi

ترک صدر کی مدد سے جنگ زدہ علاقے سے شہری آبادی کا بڑا حصہ نکال لیا گیا ،روسی صدر

share with us

ماسکو: یکم مارچ 2018 (فکروخبر /ذرائع) روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ روس نے شام میں باغیوں کے زیر قبضہ مشرقی غوطہ سے شہری آبادی کے ایک بڑے حصے کو نکال لیا گیا ہے۔جمعرات کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے روسی ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے غوطہ سے آبادی کے انخلاء کے بندوبست سے متعلق بات چیت میں مدد فراہم کی۔

روسی میڈیا رپورٹس کے مطابق پریس کانفرنس میں صدر پیوٹن یہ بتانے سے قاصر رہے کہ شہریوں کو جنگ زدہ شہر سے کب نکالا گیا،باغی گروپ اپنے زیر قبضہ مشرقی غوطہ کو دوسرے علاقوں پر گولاباری کے لیے ایک مرکز کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا