English   /   Kannada   /   Nawayathi

وائٹ ہائوس کے بعد ایک شخص نے خود کوگولی مار خودکشی کرلی

share with us

واشنگٹن:04؍مارچ2018(فکرخبر/ذرائع) وائٹ ہاؤس کے سامنے  ایک شخص نےگولی مار کر خودکشی کر لی ہے۔سیکرٹ سروس کا کہنا ہے کہ یہ شخص شام پانچ بجے جی ایم ٹی پنسلوینیا ایونیو پر واقع وائٹ ہاؤس کے جنگلے قریب آیا اور جیب سے پستول نکال کر کئی فائر کیے۔پولیس کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں کوئی اور زخمی نہیں ہوا۔اس واقعے کے وقت صدر ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاؤس میں موجود نہیں تھے بلکہ وہ فلوریڈا گئے ہوئے ہیں۔امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے عینی شاہدین کے حوالے سے کہا ہے کہ یہ شخص مجمعے میں شامل تھا۔

ٹویٹر پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فائرنگ کے بعد بھگدڑ مچ گئی۔سیکرٹ سروس یا پولیس نے خودکشی کرنے والے شخص کا نام ظاہر نہیں کیا ہے۔واشنگٹن ڈی سی پولیس نے اس سے قبل ٹویٹ کیا تھا کہ جائے وقوعہ پر نیچرل ڈیتھ سکواڈروانہ کر دیا ہے۔یاد رہے کہ حالیہ برسوں میں وائٹ ہاؤس کے قریب کئی واقعات ہو چکے ہیں۔ایک تازہ ترین واقعہ 23 فروری کو پیش آیا جب ایک 35 سالہ خاتون نے اپنی گاڑی وائٹ ہاؤس کے سیکورٹی بیریئر پر ماری۔ اس خاتون کو حراست میں لی لیا گیا تھا۔گذشتہ سال مارچ میں ایک شخص وائٹ ہاؤس کا جنگلا عبور کر کے 16 منٹ تک وائٹ ہاوس کے گراؤنڈ میں پھرتا رہا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا