English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی حکومت کی القدس پر امریکی فیصلے کے اثرات کے نتائج سے نمٹنے کی مہم جاری

share with us

برسلز:27؍ٖفروری 2018 (فکروخبر/ذرائع)سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے پیر کو بیلجیئم میں یورپی یونین میں شامل مملکت کے وزرائے خارجہ سے ملاقات کی۔ انہوں نے 6 رکنی کمیٹی میں شامل وزراءکے ساتھ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ یہ ملاقات القدس سے متعلق امریکی فیصلے کے منفی اثرات سے نمٹنے اور مشرق وسطیٰ امن عمل کے مستقبل پر اس کے اثرات سے بچنے کیلئے بین الاقوامی فریقوں کے ساتھ مشاورت اور گفت و شنید کی پالیسی کے تحت ہوئی ہے۔ عادل الجبیر نے برسلز میں عرب لیگ کے مشن کے یہاں القدس پر 6 رکنی عرب کمیٹی میں شریک عرب وزرائے خارجہ سے بھی ملاقات کی۔ انہوں نے القدس کے موضوع پر ربط ضبط پیدا کرنے کی کوشش کی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا