English   /   Kannada   /   Nawayathi

یمن : دوہرےخودکش حملہ میں کئی قیمتی جانوں کا نقصان

share with us

صنعاء:26؍فروری2018(فکروخبر/ذرائع)خانہ جنگی کے شکار ملک یمن کے بندرگاہی شہر عدن میں ہفتہ چوبیس فروری کو کیے گئے خود کش حملے میں شدید زخمی ہونے والوں میں سے ایک خاتون اور تین بچے زیادہ خون بہنے اور گہرے زخموں کی وجہ سے جانبر نہیں ہو سکے۔ عدن کے طبی ذرائع کے مطابق تواحی کے علاقے میں کیے گئے حملے میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد اب بارہ ہو گئی ہے۔ اس دوہرے خودکش حملے میں ہلاک ہونے والوں میں ایک ہی خاندان کے سات افراد شامل ہیں۔ حملے کی ذمہ داری جہادی تنظیم اسلامک اسٹیٹ نے قبول کرنے کا اعلان کیا تھا۔ حملے میں بارود سے لدی دو کاروں نے انسداد دہشت گردی فورس کے ہیڈکوارٹرز کو نشانہ بنایا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا