English   /   Kannada   /   Nawayathi

داعش میں شمولیت کا الزام ,عراقی عدالت نے پندرہ ترک خواتین کو سنائی سزئے موت

share with us

بغداد:26؍فروری2018(فکروخبر/ذرائع)عراق کی ایک فوجداری عدالت نے  اتوار کے روز جہادی تنظیم اسلامک اسٹیٹ میں شمولیت اختیار کرنے والی پندرہ ترک خواتین کو موت کی سزا دینے کا فیصلہ دیا ہے۔ ایک اور ترک خاتون کو اسلامک اسٹیٹ کی رکنیت حاصل کرنے کے جرم میں عمر قید کی حکم سنایا گیا ہے۔ عدالت سے تعلق رکھنے والے ایک اہلکار کے مطابق تمام خواتین نے عائد دہشت گردانہ الزامات کا اعتراف بھی کیا ہے۔ عراقی فوج نے داعش کو شکست دینے کے بعد 560 خواتین اور 600 بچوں کو اپنی تحویل میں لیا تھا۔ ان سب پر شبہ ہے کہ وہ جہادی تنظیم کے جنگجوؤں کے ساتھ گہرے تعلقات رکھتے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا