English   /   Kannada   /   Nawayathi

بنا ڈرائیور کے ٹرین انجن نے 13کلومیٹر کا سفر طے کیا،ڈرامائی اندازمیں انجن کو روک لیا گیا

share with us

ذرائع کے مطابق چینئی۔ ممبئی ٹرین وادی اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر چار پر آکر رکی ،یہ ٹرین چینئی سے وادی برقی انجن پر چل رہی تھی ،اور پھر وادی سے سولاپور کا سفر اسے ڈیزل انجن سے کرنا تھا ،ڈرائیور نے برقی انجن کو بوگیوں سے الگ کر اسے ڈیزیل انجن کے ساتھ جوڑ دیا ،اورٹرین اپنے اگلے سفر کے لئے نکل پڑی ،اس دوران اچانک سے آٹو موٹیو انجن ایک آواز کے ساتھ چل پڑی اور 30کلو میٹر فی گھنٹہ رفتار کے ساتھ آگے بڑھنے لگی ،عملہ نے جب یہ صورتحال دیکھی تو فوری طور پر اگلے پچھلے اسٹیشن کو خبردار کرتے ہوئے تمام سگنل بند کرنے کی ہدایت دی تاکہ کو ئی اور حادثہ نہ پیش آجائے ،جس کے بعد ڈرامائی انداز میں بائیک پر سوار ہو کر اس کاپیچھا کرنا شروع کیا ، اسی دوران نلور اسٹیشن کے قریب جیسے ہی انجن کی رفتار دھیمی ہونے لگی ٹرین ڈرائیور اس پر چڑھ کر انجن کو روکنے میں کامیاب رہا ، کہاجا رہاہے کہ ٹرین ڈرائیور جس نے انجن کو جدا کیا تھا وہ اسے بریک لگانا بھول گیا تھاجس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا ،وڈی پولس تھانہ میں اس کے متعلق معاملہ درج کر لیاگیا ہے ، پولس تحقیقات کر رہی ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا