English   /   Kannada   /   Nawayathi

ائمہ کرام کا ایک وفد آج دہلی کے وزیر اعلی جناب اروند کیجریوال سے ملاقات

share with us

نہ اپنے بچوں کی تعلیم کا خرچ برداشت کرپا رہے ہیں اور نہ ہیں اپنے گھر کے اور تمام اخراجات کیونکہ آپ بھی جانتے ہیں کہ مہنگائی بہت ہے اس لئے آپ سے درخواست ہیکہ ہماری تنخواہ میں آپ فوری طور پر خاطر خواہ اضافہ کریں جسکو وزیر اعلی نے فوراً قبول کرتے ہوئے ہم سے ایک ماہ اور وقت مانگا اور کہا کہ مجھے بہت احساس ہے لیکن بورڈ نہ ہونے کی وجہ سے میں مجبور ہو بس ایک ماہ میں بورڈ بن جائیگا اور آپکی تنخواہ میں آپکی سوچ سے زیادہ اضافہ ہوگا یقین رکھئیے۔مولانا محمد ساجد رشیدی نے وزیر اعلی کا دھیا ن اماموں کی دو ماہ سے رکی ہوئی تنخواہ کی طرف دلایا کہ پچھلے دو ماہ سے اماموں کی تنخواہ نہیں ملی یہ معمولی تنخواہ اور یہ بھی ٹائم پر نہیں۔وزیر اعلی نے فوراً ڈوزنل کمشنر کو فون لگوایا اور ان سے کہا کہ اماموں کو دو ماہ سے تنخواہ کیوں نہیں ملی آپ فوری طور پر کل کے کل اماموں کی تنخواہ دو ۔ اور پاس میں بیٹھے ادھیکاری سے کہا کہ میری طر ف سے ایک بہت سخت لیٹر چیف سکریٹری کو لکھو کہ موجودہ کمسنر اپنی بورڈ کی ذمہ داری کو سہی نہیں نبھا رہا ہے اگر آئندہ اماموں کی تنخواہ وقت پر نہی ملی تو ڈوزنل کمسنر کی تنخواہ کاٹ لی جائیگی۔ مولانا محمد ساجد رشیدی نے آخیر میں وزیر اعلی کا دھیان وقف پروپرٹی کی طرف بھی دلایا کہ کیسے آئے دن ڈی ڈی اے وقف زمینوں پر قبضہ کرتی جا رہی ہے اور حکومت حاموش تماشائی بنی ہوئی ہے وزیر اعلی نے کہا کہ ہم بورڈ بنانے کے لئے اسی لئے جلدی کر ہے ہیں تھوڑا وقت دی جئے پلیزبورڈ بنتے ہی سب ٹھیک ہوجائیگا اماموں نے یہ بھی مانگ کی کہ ایک ممبر اماموں میں سے ہونا چاھئے تاکہ وہ اماموں کی ضرورتوں کو سمجھ سکے جسکو وزیراعلی نے قبول کیا ۔ ساتھ ساتھ اماموں نے یہ بہی کہا کہ چیرمین امانت اللہ خان کو ہی بنائیں کیونکہ بورڈ کو ایسے ہی چیرمین کی ضرورت ہے جو ناجائز قابضین سے سختی کے ساتھ نمٹ سکے اور قف کی آمدنی کو ایمانداری سے بڑھا سکے آج تک بور ڈ کوایسا چیرمین نہی ملا جو بورڈ کے لئے ایماندار ہو ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا