English   /   Kannada   /   Nawayathi

دورانِ پرواز شوہر کی بے وفائی پر بیوی کا ہنگامہ، مسافر طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

share with us

اور انھیں اپنے شوہر کی بے وفائی کا علم ہو گیا اور اسی وقت جھگڑا شروع ہو گیا۔انھوں نے مبینہ طور پر اپنے شوہر سے ہاتھا پائی کی اور طیارے پر سوار 284 مسافروں کی پریشانی کا باعث بنیں۔عملے نے بیچ بچاؤ کی کوشش کی لیکن خاتون کو کسی طرح قابو نہیں کیا جا سکا۔ پائلٹ اور دوسرے عملے نے جب معاملے کو قابو سے باہر ہوتے دیکھا تو انھوں نے طیارے کو قریبی چینئی ایئرپورٹ پر اتارنے کا فیصلہ کیا۔ایئرویز نے اس خاتون، ان کے شوہر اور ان کے بچے کو وہیں چینئی کے ایئرپورٹ پر اتار دیا اور پھر دو گھنٹے کی تاخیر کے بعد وہ طیارہ بالی کے لیے روانہ ہوا۔چینئی ایئرپورٹ کے حکام نے بتایا کہ ان ایرانی مسافروں کے پاس انڈیا کا ویزا نہیں تھا اس لیے انھیں حراست میں رکھا گیا اور دہلی میں ایرانی سفارتخانے سے رجوع کرنے کے بعد انھیں کوالالمپور کی پرواز میں روانہ کر دیا گیا جہاں سے انھیں دوحہ واپس روانہ کر دیا جائے گا۔ایئرپورٹ کے اہلکار نے بتایاکہ اس فیملی کو جھگڑے فساد پر طیارے سے اتار دیا گیا لیکن ان کے خلاف کوئی ایف آر درج نہیں کی گئی۔ پھر انھیں باٹک ایئر کی پرواز نمبر 6019 سے کوالالمپور اور پھر دوحہ کے لیے روانہ کر دیا گیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا